ضلع مظفرگڑھ میں کھیلوں کے فروغ کےلئے سپورٹس فنڈز اکٹھا کیا جائے گا،ایم پی اے

ہفتہ 6 اپریل 2024 12:49

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ اور ممبر صوبائی اسمبلی اجمل چانڈیہ نے مظفرگڑھ کے مقامی صنعت کاروں سے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر فناس و ڈویلپمنٹ انعم حفیظ نے ضلع کوٹ ادو اور ضلع مظفرگڑھ کے صنعت کاروں سے پچھلے 5 سال کا کارپوریٹ سوشل ریسپونسبلٹی کی مد میں لی گئی رقم کی رپورٹ طلب کر لی۔

ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ نے کہا کہ کارپوریٹ سوشل ریسپونسبلٹی سے ضلع کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 5 اینجڈا پر تمام صنعت کار کام کریں گے۔جن میں سے چناب پارک سے لے کر انڈس ہسپتال تک بیلٹ کو گرین کیا جائے گا۔تمام صنعت کار دیہاڑی مزدورں کیلیے بیٹھنے کیلئے ویٹنگ شیڈ بنائیں۔

چائلڈ لیبر ختم کی جائے،چائلڈ لیبر پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔کھارا پانی ہونے کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ صنعت کارواٹر فلٹریشن پلانٹس بنائیں تاکہ شہریوں کو صاف پانی کو ملے۔ممبر صوبائی اسمبلی اجمل چانڈیہ نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ میں کھیلوں کے فروغ کیلئے سپورٹس فنڈ اکٹھا کیا جائے گا اور تمام سپورٹس گراؤنڈ کی حالت میں بہتری لائی جائے گی۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں