ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا ڈی سی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد

منگل 16 اپریل 2024 17:41

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ نے ڈی سی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ہے،انہوں نے اس موقع پر سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کےلئے متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان کو احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل کو میرٹ پر حل کریں، شکایات میں کوئی قانونی پیچیدگی ہے تو ان کی مکمل راہنمائی کریں تاکہ ان کا کام آسان ہو ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے سائلین سے اخلاق سے پیش آئیں، ان کی بات مکمل سنیں اور ان کے مسائل کےحل کےلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔\378

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں