نامعلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے موٹرسائیکل،موبائل اور پیسے چھین کر فرار

بدھ 17 اپریل 2024 20:40

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) دائرہ دین پناہ میں دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات،گن پوائنٹ پر شہری سے موٹرسائیکل،موبائل فون اور بٹوا چھین کر ڈاکو فرار،متاثرہ شہری عباللطیف کی پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ کو دی گئی درخواست کے مطابق وہ اپنے موٹرسائیکل ہنڈا 125 سی سی پر گھر جا رہا تھا،دن کے 11 بجے ہیڈ ولو والہ کے نزدیک 2 مسلح ڈاکو اسے گن پوائنٹ پر روک کر اس سے موٹرسائیکل،42000 روپے مالیت کا موبائل فون اور اس کا بٹوا جس میں اس کا ڈرائیونگ لائسنس،شناختی کارڈ اور 5000 روپے موجود تھے چھین کر فرار ہو گئے،متاثرہ شہری عبداللطیف نے بتایا ہے کہ اس کے ساتھ دن دیہاڑے ہونے والی ڈکیتی کی پولیس نے ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی،وہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے چکر لگا لگا کر تھک گیا ہے،

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں