سانگلہ ہل ملکی معیشت کی بحالی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے،علی طارق چیمہ

مسلم لیگ ن ملک وقوم کی تعمیرو ترقی اور خوشحالی کی ضامن جماعت ہے،لیگی رہنما کی میڈیا سے خصوصی گفتگو

اتوار 7 اپریل 2024 15:35

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے سابق ضلعی صدر چوہدری علی طارق چیمہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)ملک وقوم کی تعمیرو ترقی اور خوشحالی کی ضامن جماعت ہے اور قائد میاں نوازشریف کی قیادت میں قوم کی بہتری اور ان کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،معاشی اصلاح حکومتی اخراجات میں کمی، وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جو روڈ میپ دیا ہے اچھا اقدام ہے،ہمارا مقابلہ ملک وقوم کو لاحق مسائل و بحرانوں سے ہے جن کا جلد تداراک یقینی بنایا جائیگا،ملکی معیشت کی بحالی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے، جس کے بغیر پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کی تمام سیاسی قیادت کے ساتھ مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالناچاہتی ہے کیونکہ اس وقت ملک محاذ آرائی کا متحمل نہیں بلکہ اتحاد سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے،میاں شہبازشریف وزیراعظم اور مریم نوازشریف وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد آرام سے نہیں بیٹھے وہ عوام کا درد دل میں رکھتے ہیں دیگر سیاسی جماعتوں کی قیادت کو بھی سیاسی مفادات کے حصول کی بجائے قومی مفادت کو ترجیح دینی ہوگی۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں