روضہ رسول اور خانہ کعبہ میں اسی کو حاضری نصیب ہوتی ہے،جسے اللہ تعالیٰ اور محبوب خدا چاہیں،طارق باجوہ

مقدس مقام پر جا کر جہاں اپنے لئے دعا کی،ملک کی سلامتی و ترقی اور استحکام کیلئے بھی دعا کی،عمرہ سے واپسی پر گفتگو

پیر 8 اپریل 2024 12:39

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) پنجاب اسمبلی کے سابق رکن چوہدری طارق محمود باجوہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،ایئر پورٹ پرپنجاب اسمبلی کے رکن چوہدری سلطان احمد باجوہ،پاکستان یوتھ اسمبلی سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری امتیاز احمد کاہلوں،ضلع کونسل ننکانہ کے سابق چیئرمین محمد طاہر ملک، چو ہد ری شاہد ورک،چوہدری عمران بوبک،چوہدری محمد اشفاق وینس سمیت عمائدین حلقہ کی کثیر تعداد نے ان کا استقبال کیا،انہیں گلدستے پیش کئے گئے،اس موقعہ پر چوہدری طارق محمود باجوہ سابق ایم پی اے نے کہا کہ روضہ رسول اور خانہ کعبہ میں اسی کو حاضری نصیب ہوتی ہے،جسے اللہ تعالیٰ اور محبوب خدا چاہیں،میں نے اس مقدس مقام پر پہنچ کر جہاں اپنے اعما لو ں کی بہتری کیلئے دعا ئیں کیں وہاں ملک کی سلامتی و ترقی اور استحکام کیلئے بھی دعائیں کیں، انہوں نے کہا کہ حج اورعمرے کی سعادت اللہ تعالیٰ کا بہت بڑاانعام ہے،اس پر فتن دور میں جو لو گ اللہ اور اس کے رسو ل? کے گھر کی زیادت کیلئے جا تے ہیں وہ قابل رشک ہیں،دنیا میں رو ضہ ر سو ل? اور اللہ کے گھر کی طر ف سفر سے مقدم اورکو ئی سفر نہیں، کیونکہ یہ روحانی سعادت انسان کی جسمانی اور روحانی کیفیات میں جو دینی تبدیلی پیدا کرتی ہے وہ کائنات کے کسی دوسرے سفر یا سفر کے بعد نصیب نہیں ہوتی، بیت اللہ کا طواف کرنا، روضہ رسول پر حاضری دینا ایک مسلمان کیلئے بہت بڑی سعادت اور خوش نصیبی کی بات ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں