شناختی کارڈ دیکھ کر مسافروں کو اغوا اور قتل کرنا ملک دشمنی کی واردات ہے، صاحبزادہ حافظ فاران سہیل

ایسے واقعات کے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور امن عامہ کے قیام کے لیے سخت ترین اقدامات کیے جائیں

منگل 16 اپریل 2024 12:54

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر ننکانہ صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نے نوشکی بلوچستان میں 9بے گناہ افراد کے قتل کو درندگی و سفاکی کی انتہا اور بدترین دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شناختی کارڈ دیکھ کر مسافروں کو اغوا اور قتل کرنا ملک دشمنی کی واردات ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور امن عامہ کے قیام کے لیے سخت ترین اقدامات کیے جائیں۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں