بھارت اور اسرائیل نے پوری دنیا میں بدامنی، محرومی اور ناانصافی کو رواج دیا، صاحبزادہ حافظ فاران سہیل

فلسطین و غزہ میں ہزاروں بچوں، خواتین، بزرگوں اور نوجوانوں کی مظلومانہ شہادتیں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے

منگل 16 اپریل 2024 12:54

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر ننکانہ صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی ہی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق فلسطین اور جموں کشمیر جیسے عالمی تنازعات کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔فلسطین و غزہ میں جاری اسرائیل کی بدترین دہشت گردی کو رکوانے میں عالمی قوتوں کی ناکامی کو دنیا کے اجتماعی امن اور مفاد کیلئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر ننکانہ صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیائ میں ریاست جموں کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ اور مشرقِ وسطیٰ میں ارض مقدس فلسطین پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے اور جارحیت نے پوری دنیا میں بدامنی، محرومی اور ناانصافی کو رواج دیا ہے انکا کہنا تھا کہ فلسطین و غزہ میں ہزاروں بچوں، خواتین، بزرگوں اور نوجوانوں کی مظلومانہ شہادتیں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے انکا کہنا تھا کہ دنیا کے دو بڑے تنازعات فلسطین اور جموں کشمیر جن پر خود اقوامِ متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں ان مسائل کو حل کرنے اور دونوں مسلم ریاستوں کے عوام کو حق آزادی دینے میں ناکامی سے پوری دنیا میں بدامنی بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ اگر دنیا میں پائیدار امن قائم کرنا ہے تو دنیا کو فلسطین و جموں کشمیر کی ریاستوں کو آزادی دینا ہوگی۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں