حکومت نواز شریف کی صحت سے کھیل رہی ہے ‘احسن اقبال

اپوزیشن این آر او نہیں مانگ رہی عمران خان مدر آف این آر او تو پہلے ہی علیمہ خان کو دے چکے ہیں‘میڈیا سے گفتگو

اتوار 10 فروری 2019 16:40

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2019ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کی صحت سے کھیل رہی ہے عمران خان اپوزیشن کو دھمکا سکتے ہیں اور نہ ہی نہ دھونس استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم خود کو شہنشاہ معظم سمجھ رہے ہیں اپوزیشن این آر او نہیں مانگ رہی عمران خان مدر آف این آر او تو پہلے ہی علیمہ خان کو دے چکے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کو پیکنگ کر کے قوم پر مسلط کیا گیا اب انکا اصل چہرہ قوم کے سامنے آ رہا ہے عمران خان کی چھتری کے نیچے چور بیٹھے ہی۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان سے حکومت کی کارکردگی کا پوچھیں تو آگ بگولہ ہوجاتے ہیںانہیں علم ہونا چاہیے کہ پارلیمنٹ آپ کے قصیدہ گویوں کا کلب نہیں حکومتی پالیسیوں نے ملک میں مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ کر دیا گیاہے ۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں