فلسطینی مجاہدین نے ثابت کر دیا ایک مسلمان دس ہزار یہودیوں پر بھاری ہوتا ہے،حماد رضوی

جمعرات 9 نومبر 2023 16:37

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2023ء) فلسطینی مجاہدین نے ثابت کر دیا کہ ایک مسلمان دس ہزار یہودیوں پر بھاری ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار حماد رضوی رہنما تحریک لبیک پاکستان شکرگڑھ نے ٹیلی فون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین میں شہیدوں نے قرون اولیٰ کے دور کو یاد کروادیا مسلم امہ کی خاموشی اور بے حسی قرب قیامت کی نشانیاں ہیں فلسطینی جانبازوں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے سبق دیے رہے ہیں کہ سلطان صلاح الدین ایوبی کا کردار ابھی زندہ ہے اسرائیلی جارہیت اور بربریت کو ختم کیا جائے

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں