اب تو عمران خان سے ان کے اپنے ورکرز بھی تنگ آگئے ہیں‘رانا منان خان

پی ٹی آئی کے کارکن نے پی ٹی آئی کے ہی جلسے میں براہ راست ’’نو عمران نوعمران‘‘کانعرہ لگادیا

پیر 29 نومبر 2021 15:36

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا منان خان نے کہا ہے کہ اب تو پی ٹی آئی کے کارکن نے بھی پی ٹی آئی کے ہی جلسے میں یہ براہ راست نعرہ لگادیا ہے کہ ’’نو عمران نوعمران‘‘ اب تو عمران خان سے ان کے اپنے ورکرز بھی تنگ آگئے ہیں اور وہ بھی چاہتے ہیں کہ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو پھر سب کو ملکر نو عمران،نو عمران کا نعرہ لگانا ہو گا اور اس عمران کو رخصت کرنا ہو گا اس عمران کی رخصتی سے ہی پاکستان کی عوام خوشحال ہو گی اور عوام کی مہنگائی بے روز گاری قتل و غارت گری سے نجات چھوٹے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران سرکار نے اس قدر مہنگائی کی ہے کہ جس کے تمام تر ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں بہت زیادہ کمی آ چکی ہے مگر یہ حکمران اس کمی کو عوام تک نہیں پہنچنے دے رہے ہیں اورحکومت مختلف قسم کے ٹیکسوں کے نام پر عوام سے جگا ٹیکس وصول کررہی ہے۔جب عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تب تو یہ اسی وقت قیمتوں میں اضافہ کردیتے ہیں اب جبکہ کمی ہوئی ہے تو کہہ رہے ہیں کہ ہم دو مہینے بعد قیمتوں میں کمی کریں گے ایسے جھوٹے دغا باز حکمرانوں کو ووٹ کی طاقت سے نکال باہر کرنا ہو گا۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں