شکرگڑھ،بدوال موڑ پر اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا ، بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو ہی قتل کر ڈالا

جمعرات 19 اکتوبر 2023 15:50

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2023ء) بدوال موڑ پر اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا ۔ بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو ہی قتل کر ڈالا۔ ڈی ایس پی رائے احسان اور ایس ایچ او صدر عمر مشتاق واہلہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تھانہ صدر کی حدود بدوال موڑ پر چند روز قبل باچھلی گاؤں کے رہائشی عرفان کی نعش خون میں لت پت ملی۔

(جاری ہے)

وقوعہ کو ڈکیتی کا رنگ دیا گیا تھا پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے قلیل مدت میں حقائق جان لئے۔ مقتول عرفان کو اسکی بیوی عائشہ عنصر نے آشنا وہاڑی کے رہائشی عثمان کے ساتھ مل کرقتل دیا ۔ مبینہ ملزمہ کے بیان پر شک ہونے پر پولیس نے انویسٹیگیشن کی تو ساری کہانی سامنے آ گئی۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے آلہِ قتل برآمد کرلیا ہے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں