شکرگڑھ،دیرینہ دشمنی پر نماز فجر کیلئے جانے والا شخص قتل کردیا گیا

جمعرات 29 فروری 2024 21:08

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) دیرینہ دشمنی پر فجر کی نماز کیلئے جانے والا شخص قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

مقتول مقدمہ قتل کا مدعی تھا تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ کے تھانہ شاہ غریب کے موضع نڈالہ سلہریا کے عنصر عرف سائیں کے ایک بیٹے بھانجے کو مخالفین نیکچھ عرصہ قبل قتل کردیا تھا مقتول اس مقدمہ کا مدعی تھا گزشتہ صبح وہ فجر کی نماز کے لیے گھر سے نکلا تو گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا مقتول کی نعش سول ہسپتال شکرگڑھ پہنچا دی گئی شاہ غریب پولیس مصروف تفتیش ہے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں