نوشہرو فیروزکے قریب تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے 3 مسافر جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے

جمعرات 2 مئی 2019 13:12

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2019ء) نوشہرو فیروزکے قریب تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے 3 مسافر جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو طبی امدادکے لیے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مسافر کو چ پنجاب سے کراچی آرہی تھی کہ سدھوجا کے قریب بس کو حادثہ پیش آیا،جہاں مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے میں 3 مسافر جان کی بازی ہارگئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیوں اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے ۔پولیس کے مطابق حادثے کی وجہ اب تک کی تحقیقات کے مطابق ڈرائیور کو نیند آجانا سامنے آئی ہے تاہم اس ضمن میں مزید تفتیش و تحقیق کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہنا ممکن ہو گا۔مسافر کوچ کے الٹنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی اداروں کے رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں بھی پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے ثبوت و شواہد اکھٹے کرلیئے ہیں۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں