شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کا دھماکہ

پاک فوج کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی، 26سالہ سپاہی امل شاہ شہید،آئی ایس پی آر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 1 جون 2019 15:47

شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کا دھماکہ
شمالی وزیرستان (اردوپائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جون2019) پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ماطبق پاک فوج کی گاڑی بویا کے علاقے مئن معمول کے گشت پر تھی جب اس پر فائرنگ کی گئی اور بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا گیا جس سے اپاک فوج کا 26سالہ سپاہی امل شاہ شہید ہو گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے میں پاک فوج پر وزیرستان میں حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ آئی سی پی آر نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں پاک فوج کے جوانوں پر 5حملے کیے گئے ہیں۔ ایک ماہ کے دوران پاک فوج کے 5جوان شہید جبکہ 31زخمی ہو چکے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس وقت شمالی وزیرستان مین دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو پکڑنے کے لیے کارروائیاں کی جارہی ہیں اور اسی دوران پاک فوج پر حملے کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ 25مئی کا واقعہ بھی دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کے دوران ہوا۔ واضح رہے کہ 25مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر نے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کیا تھا جس کے بعد علی وزیر کو موقعہ پر ہی ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ محسن داوڑ جو کہ مفرور ہو چکے تھے انہیں بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔

اس حملے کے حوالے سے بھی یہی بتایا گیا تھا کہ سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کی سہولت کاری کی شبہ میں کچھ لوگوں کو گرفتارکیا تھا جنہیں تحویل سے نکلوانے کے لیے محسن داوڑ اور علی وزیر نے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کیا تھا۔ اب پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ماطبق پاک فوج کی گاڑی بویا کے علاقے مئن معمول کے گشت پر تھی جب اس پر فائرنگ کی گئی اور بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا گیا جس سے اپاک فوج کا 26سالہ سپاہی امل شاہ شہید ہو گیا ہے۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں