دہشتگردوں کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پرفائرنگ

دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن صبیح اورسپاہی نوید شہید ہوگئے، ایک دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 21 جون 2020 15:54

دہشتگردوں کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پرفائرنگ
شمالی وزیرستان (اردوپوائنٹاخبار تازہ ترین۔ 21جون 2020ء) : دہشتگردوں کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پرفائرنگ، دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن صبیح اورسپاہی نوید شہید ہو گئے ہیں جبکہ ایک دہشت گرد کو مار دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعاتِ عامہ کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو سپاہی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی پناہ گاہ کا خاتمہ کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسزکی پٹرولنگ پارٹی پرفائرنگ پر پٹرولنگ کے دوران فائرنگ کی، دہشتگردوں نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے گیروم کے قریب سیکیورٹی فورسزپر فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دہشت گردوں کی پناہ گاہ کاخاتمہ کردیا ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں