سکیورٹی فورسز کاجنوبی وزیرستان میں آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 8دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری پیر 27 نومبر 2023 00:25

سکیورٹی فورسز کاجنوبی وزیرستان میں آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 8دہشتگرد ہلاک
وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 نومبر2023ء) سکیورٹی فورسز کاجنوبی وزیرستان میں آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 8دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 26 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے ضلع سراروغہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سکیورٹی فورسز کی جانب سے وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک اور ایک سپاہی شہید ہوگئے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات علامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا جہاں 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ تیسرا دہشت گرد جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں آپریشن کے دوران ہلاک ہوا، مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، یہ دہشت گرد فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر سے معلوم ہوا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے گھریوم میں بارودی مواد پھٹنے سے سپاہی شاہزیب شہید ہوا، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور علاقے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ علاوہ ازیں صوبہ پنجاب میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پولیس نے 4 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا، راجن پور کی تحصیل روجھان میں پولیس کی جانب سے عمل میں لائی گئی کامیاب کارروائی کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا اور 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کرلیا۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں