جلوزئی پولیس قاتل کی پشتیبان بن گئی ہے، بیان نزع کے باوجود پولیس ھمارے بیٹے کے قاتل کو گرفتار

نہیں کررہی، سکول ٹیچر فضل امین قاتل گل فراز پشاور پولیس میں ھیڈ کانسٹیبل ہے اور پولیس پیٹی بند بھائی کو تحفظ فراہم کررہی ہے جبکہ دوسرا بھائی فرار ہوکر مفرور بن گیا جلوزئی پولیس ملزمان کی گرفتاری میں لیت و لعل سے کام لیکر ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے ،نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:10

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) جلوزئی پولیس قاتل کی پشتیبان بن گئی ہے، بیان نزع کے باوجود پولیس ھمارے بیٹے کے قاتل کو گرفتار نہیں کررہی، قاتل گل فراز پشاور پولیس میں ھیڈ کانسٹیبل ہے اور پولیس پیٹی بند بھائی کو تحفظ فراہم کررہی ہے جبکہ دوسرا بھائی فرار ہوکر مفرور بن گیا جلوزئی پولیس ملزمان کی گرفتاری میں لیت و لعل سے کام لیکر ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے اس سلسلے میں علاقہ جلوزئی شیخان کے رہائشی سکول ٹیچر فضل امین نے نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہمارا اور گل فراز ، نورفراز پسران عبدالصبور کے ساتھ زمین تنازعہ تھا جس میں عمائدین جرگہ نے مسلہ حل کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت مانگی تھی لیکن اگلے روز گل فراز اور نورفراز نے میرے جواں سالہ بیٹے فیضان اللہ جو کہ اس وقت کھیتوں میں کام کر رہا تھا پر فائرنگ کرتے ہوئے ابدی نیند سلا دیا انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان نے میرے بیٹے کو 6ستمبر 2021کو قتل کیا تھا اور ایک ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال ملزمان گرفتار نہ ہو سکے کیونکہ اس میں ایک ملزم گل فراز پشاور سی سی پی او میں بطورہیڈ کانسٹیبل ملازم ہے اور جلوزئی پولیس اپنے پیٹی بند بھائی کو بچانے کیلئے پوری پوری کوشش کر رہی ہے کیوں کہ جب ملزمان کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ ہوتا ہے تو یہی جلوزئی پولیس ان کو ٹیلی فون کرکے آگاہ کرتے ہیں اور جلوزئی پولیس مکمل طور پر جانبدار ی کا مظاہرہ کر رہی ہے جس کا ہم نے پولیس حکام کو فریاد کرکے آگاہ کیا ہے ا نہوں نے مزید کہا ہم آ،ْٰ ئی جی پی خیبر پختونخواہ ، چیف جسٹس سپریم کورٹ ، ڈی آئی جی مردان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ میرے بیٹے کے قتل میں ملوث ملزمان گل فراز ، نور فراز پسران عبدالصبور کو گرفتار کرکے ان قاتلوں سے ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کریں بصورت دیگر ہم راست اقدام پر مجبور ہو جائیں گے ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں