دین اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے جو اعتدال اور میانہ روی کا درس دیتا ہے ،مولانا حامد الحق حقانی

ماہ مقدس محرم الحرام کے دوران تمام مسالک کے علماء و خطباء امن و امان برقرار رکھنے کے لئے کردار ادا کریں

جمعہ 21 جولائی 2023 18:24

اکوڑہ خٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2023ء) جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی نے ملک بھر کے علماء کرام و خطباء حضرات کو محرم الحرام میں پر امن فضاء برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ دین اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے اسلام اعتدال اور میانہ روی کا درس دیتا ہے۔

(جاری ہے)

امام حسین رضی اللہ عنہ کی عظیم شہادت جہاں باطل کے سامنے حق پر ثابت قدم رہنے کا عظیم پیغام دیتی ہے وہی صبر و تحمل و برداشت کا درس دیتی ہے۔مولانا حامد الحق حقانی نے تمام مسالک کے علمائ و قائدین سے اپیل کی کہ وہ ماہ محرم کے دوران منعقد ہونے والے اجتماعات اور جلوسوں میں اپنے واعظین کو اختلافی موضوعات پر گفتگو سے روکے اس کے علاوہ مقدسات اسلام کے متعلق گستاخانہ گفتگو کی اجازت کسی بھی طور پر نہ دی جائے۔ مولانا حامد الحق حقانی نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ ماہ محرم میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے حکومت و انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں