اورکزئی،بم دھماکے شہداء کے ورثاء میں امدادی رقوم کی تقسیم حوالے سے تقریب کا انعقاد

بدھ 4 دسمبر 2019 16:45

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2019ء) ضلع اورکزئی کے علاقہ کلایہ بم دھماکے و دیگر بم دھماکوں و ٹارگٹ کلنگ کے شہداء کے ورثاء میں 3کروڑ 32لاکھ 50ہزار روپے صوبائی حکومت اور پاک آرمی کی جانب سے تقسیم اس حوالے سے ایک تقریب اورکزئی ہیڈ کوارٹر جرگہ ہال میں کمشنر کوہاٹ ڈویثرن سید عبدالجبار شاہ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔تقریب میں کمانڈنٹ اورکزئی سکائوٹس کرنل ذاکر خان ڈی سی اورکزئی واصل خان ڈی پی او اورکزئی صلاح الدین کنڈی ڈی سی ہنگو طیب عبداللہ اے ڈی سی طارق اے سی اپر حیدر حسین اے سی لوئر عباس آفریدی ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر عبدالوحید نعیم انور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر جی جی جمال سابق سینیٹر ملک نجم الحسن موجودہ سینیٹر اورنگزیب اورکزئی متحدہ قبائل پارٹی کے چیئرمین حافظ حبیب نور کے علاوہ شہداء کے ورثاء اور شہداء کے بیوائوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوہاٹ سید عبدالجبارشاہ کمانڈنٹ اورکزئی سکائوٹس کرنل ذاکر خان ڈی سی ضلع اورکزئی واصل خان خٹک ملک عبدالرحمن ملک وصی سید نے کہا کہ اس امداد سے کسی ایک انسان یا شہید کا آزالہ نہیں ہو سکتا مگر حکومت کے پاس ان شہدائوں کی اہمیت ہے یہ شہید ہمارا حصہ تھے۔ تقریب کے دوران صوبائی حکومت کی جانب سے کلایہ بم دھماکے کی29شہداء میں تین تین لاکھ روپے 36زخمیوں میں ایک ایک لاکھ روپے دیگر بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے شہداء میں تین تین لاکھ روپے کے ٹوٹل 2کروڑ85لاکھ 50ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے،جبکہ کور کمانڈر الیون کور کی جانب سے کمانڈنٹ اورکزئی سکائوٹس کرنل ذاکر خان نے کلایہ بم دھماکے کی29شہدا میں ایک ایک لاکھ روپے اور زخمیوں میں پچاس پچاس ہزار روپے کے ٹوٹل 47لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے۔

تقریب میںمشران نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں