ضلع اورکزئی میں پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا

جمعہ 14 فروری 2020 17:04

ضلع اورکزئی میں پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا
اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) ضلع اورکزئی میں پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا اس حوالے سے ایک افتتاحی تقریب ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی واصل خان خٹک کے دفتر میں منعقد ہوئی تقریب میں کمانڈنٹ اورکزئی سکائوٹس کرنل ذاکر اللہ خان ڈی سی واصل خان خٹک ڈی ایچ او ڈاکٹر نواب علی کوارڈینیٹر ڈاکٹر افتخار سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر جی جی جمال متحدہ قبائل پارٹی کے چیئرمین ملک حبیب نور اورکزئی بھی موجود تھے کمانڈنٹ اورکزئی سکائوٹس کرنل ذاکر اللہ خان نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر باقاعدہ طور پر ضلع اورکزئی میں پولیومہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈی سی واصل خان خٹک نے کہا کہ ضلع اورکزئی میں 17فروری سی21فروری تک پانچ روزہ پولیو مہم چلائی جائے گی جس میں 5سال سے کم عمر کے 39ہزار216بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس کیلئے 179موبائل ٹیمیں فکسڈ ٹیمیں 39ٹرانزٹ 3ٹیموں سمیت 221ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ ضلع اورکزئی کے داخلی و خارجی راستوں پر موبائل ٹیمیں تعینات ہوں گی پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے فرنٹیئر کور اورکزئی سکائوٹس اور اورکزئی پولیس کے سینکڑوں اہلکار ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع اورکزئی میں اب تک کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا ہے ہماری کوشش ہے کہ ضلع اورکزئی کو پولیو جیسے مہلک بیماری پاک رکھیں اس کیلئے اورکزئی کے قبائلی مشران علمائے کرام اور نوجوانوں کی تعاون کی اشد ضرورت ہے جو اپنے اپنے علاقوں میں پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اورکزئی قبائل اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں