ضلع اورکزئی میں پولیو مہم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، واصل خان خٹک

تمام سرکاری محکموں کے افسران و اہلکار پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور کردار ادا کریں کسی بھی علاقے سے کوئی شکایات کوتاہی یا غفلت موصول ہوئی تو اس ایریا کے ذمہ دار کی خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی، ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی

منگل 11 اگست 2020 20:30

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2020ء) ضلع اورکزئی میں پولیو مہم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی تمام سرکاری محکموں کے افسران و اہلکار پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور کردار ادا کریں کسی بھی علاقے سے کوئی شکایات کوتاہی یا غفلت موصول ہوئی تو اس ایریا کے ذمہ دار کی خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی اس مہم میں اورکزئی پولیس فرنٹئیر کور تمام پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کریگی ضلع اورکزئی کے گھر گھر کو پولیو ٹیمیں پہنچانا ہمارا مشن ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی واصل خان خٹک نے پولیو مہم کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی سی واصل خان خٹک اور اے ڈی سی واجد علی خا ن نے بچوں کوپولیو کے قطرے پلاکرباقاعدہ مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ضلع اورکزئی ڈاکٹر عمر ،پولیو کوارڈینیٹر ڈاکٹر افتخار کے علاوہ تمام سرکاری محکموں کے افسران موجود تھے انہوںنے کہاکہ 13اگست سے 17اگست تک پانچ روزہ پولیو مہم ضلع اورکزئی میں شروع کی جائیگی جس کیلئے ٹوٹل 179ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جوکہ 40ہزار 4سو 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ان 179ٹیموں میں 39فیکسڈ ٹیمیں جبکہ باقی موبائل ٹیمیں ہیں انہوںنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع اورکزئی میں ہر حال میں اس پولیو مہم کو کامیاب بناناہے جس میں تمام سرکاری محکموں کے افسران اور اہلکاروں نے اپنا کردار ادا کرنا ہے انہوںنے کہاکہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائیگی اگر کسی ٹیم کی غفلت کی وجہ سے کوئی پازیٹیو کیس کسی علاقے میں ایا تو اس علاقے کے ذمہ دار کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی انہوںنے کہاکہ ضلع اورکزئی کے تمام علاقوں میں گھر گھر میں پولیو قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے اورکزئی پولیس اور فرنٹئیر کور پولیو کے ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کریگی انہوںنے کہاکہ کورونا وباء کے کئی ماہ بعد جب پہلا پولیو مہم ہے اس کو ہر صورت میں کامیاب بناناہے انہوںنے اورکزئی قبائل علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے اپنے علاقوں میں پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں