اورکزئی، گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق

ہفتہ 26 ستمبر 2020 18:15

اورکزئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) دوآبہ کے علاقہ جدید بانڈہ میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے دوآبہ پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ جمعے کی رات 8بجے دوآبہ کے نواحی علاقہ جدید بانڈہ میں عبدالقادر مرحوم کے گھر کے کمرے پر آسمانی بجلی گر گئی جس کے نتیجے میں کمرے کے اندر محو خواب دو کمسن بچے پانچ سالہ قاسم اور تین سالہ نادیہ بی بی ملبے تلے دب گئے ۔

علاقہ کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں حصہ لے کر بچوں کو ملبے تلے سے نکالا جو دونوں جاں بحق ہو چکے تھے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کا والد کچھ عرصہ قبل فوت ہوچکاتھا اور جاں بحق ہونے والے بچوں کی ماں اور بیوہ خاتون مکمل بے آسرا ہو گئی وہ انتہائی غربت اور کمپسری کی زندگی گزار رہی ہے علاقہ کے عوام نے حکومت سے امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں