ضلع اورکزئی میں پولیس نظام رائج ہونے کے بعد پہلی بار ٹریفک نظام کو مربوط بنادیاگیا

250,250سی سی کے دو ہنڈا موٹر سائیکلیں ٹریفک پولیس کے حوالے کر دئے گئے اس سے پہلے 125سی سی کے متعدد موٹرسائیکلیں ٹریفک پولیس کو دی گئی ہیں

بدھ 26 مئی 2021 23:55

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2021ء) ضلع اورکزئی میں پولیس نظام رائج ہونے کے بعد پہلی بار ٹریفک نظام کو مربوط بنایاجارہاہے اس سلسلے میں 250,250سی سی کے دو ہنڈا موٹر سائیکلیں ٹریفک پولیس کے حوالے کر دئے گئے اس سے پہلے 125سی سی کے متعدد موٹرسائیکلیں ٹریفک پولیس کو دی گئی ہیں اور پہلی بار دیگر اضلاع کی طرح ضلع اورکزئی میں بھی ٹریفک پولیس کو جرمانو کیلئے ای ٹیکٹنگ مشین دیاگیا اس سے ضلع اورکزئی اور سپیڈنگ اورلوڈنگ کے علاوہ دیگر ٹریفک قوانین کے خلاف ورزیوں پر قابو پایاجائیگا جبکہ ٹریفک پولیس ضلع اورکزئی کو انے والے سیاحوں کو بھی گائیڈنس دیں گے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ضلع اورکزئی نثار احمد خان نے پولیس نظام رائج ہونے کے بعد پہلی بار ٹریفک پولیس کو 250سی سی کے دو ہنڈاموٹر سائیکلیں دینے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹریفک انچار ج وحید اللہ ڈی ایس پی محبوب خان ڈی ایس پی دسوار علی ڈی ایس پی عمر زمان ڈی ایس پی رحیم سب انسپکٹر نسیم او ایچ سی جہانزیب کے علاوہ ٹریفک پولیس اہلکار موجود تھے ڈی پی او نثار احمد خان نے موٹر سائیکلوں کی چابیاں انچارج ٹریفک پولیس کو دیتے ہوئے کہاکہ یہ دو ہیوی موٹرسائیکلیں زیڑہ ٹو ڈبوری ہائی وی اور غلجو ٹو ڈبوری ہائی وی پر تعینا ت ہونگے تیزرفتاری اور لوڈنگ غلط کراسنگ کے ساتھ ساتھ دیگر ٹریفک قوانین پر مواثر قابو پانے کیلئے یہ رائیڈر بروقت کاروائی کریں گے انہوںنے کہاکہ اب ضلع اورکزئی ٹریفک نظام کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ضلع اورکزئی میں پہلی بار ٹریفک جرمانوں کیلئے ای ٹیکٹنگ مشین بھی دیاگیاہے ای ٹیکنٹنگ مشین ڈی پی او نثار احمد خان نے ٹریفک انچارج کو دیتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو بے جا تنگ نہ کریں اور قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کو نہ بخشا جائے انہوںنے کہاکہ ضلع اورکزئی کو اب دیگر اضلاع کے برابر ٹریفک سہولیات دی جارہی ہیں انہوںنے کہاکہ اس سے ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی پر قابو پایاجائیگا

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں