زرعی فصلات کی پیدا وار کو بڑھا نا وقت کی اہم ضرورت ہے ، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 25 ستمبر 2020 18:17

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) زرعی فصلات کی پیدا وار کو بڑھا نا وقت کی اہم ضرورت ہے ، محکمہ زراعت کے افسران زرعی فصلات کی پیداوار کوبڑھانے کیلئے موثر اقدامات کریں ، زرعی فصلات کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے کسانوں ، کاشتکاروں کو شعور آگاہی دیں ، زرعی فصلات کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے زرعی ماہرین کے مشوروں پر عمل کیا جائے اور ان کی ہدایات کے مطابق فصلیں کاشت کی جائیں ، فصلوں کی کاشت وکٹائی کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ضلعی مشاورتی کمیٹی زراعت و ٹاسک فورس سے متعلق بلائے گئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ریاض احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پرو ٹیکشن ، پبلک پر اسیکیوٹر ، پولیس حکام سمیت دیگر متعلقہ ادارون کے افسران بھی موجود تھے ، متعلقہ اداروں کے افسران نے اپنے اپنے محکموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ جدید طریقہ کاشت کو استعمال میں لاتے ہوئے پھلوں ، سبزیوں ، دالوں اور دیگر زرعی اجناس کو فروغ دیا جا سکتا ہے ،انہوںنے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کاا ستعمال کرتے ہوئے کم وقت میں زیادہ منافع حاصل کیا جا سکتا ہے ، پنجاب حکومت کے وثیرن کے تحت کسانوں ، کاشتکاروں کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے جس کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ، کسانوں ، کاشتکاروں کے مسائل حل کرکے انہیںریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ، انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے افسران کسانوں ، کاشتکاروں کے ساتھ اچھا رویہ اپنائیں اور خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں تاکہ کسانوں ، کاشتکاروں کامسائل کے حل کے حوالے سے اعتماد بحال ہو اور وہ بہتر طریقے سے فصلات کی کاشت کر سکیں اور ملکی خوراک کے ذخائر میں اضافہ کیا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ ضلع پاکپتن کی ریونیو حدود میں ناقص بیج ، جعلی زرعی ادویات کے عمل کو روکیں ، اس فعل میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون کریں ، بہترین کوالٹی کے بیج ،زرعی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور اپنی توانائیاں ملک کے بہتر مفاد میں صرف کریں ۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں