ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کی آمد پر پارٹی جلسہ بدنظمی کا شکار

کارکنان نے ایک دوسرے پر کرسیاں اچھال دیں، جاوید لطیف بھی حیرت بالائے حیرت سے کارکنوں کو دیکھتے رہے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 10 اکتوبر 2023 00:46

ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کی آمد پر پارٹی جلسہ بدنظمی کا شکار
پاک پتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 09 اکتوبر2023ء) ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کی آمد پر پارٹی جلسہ بدنظمی کا شکار ہو گیا۔ کارکنان نے ایک دوسرے پر کرسیاں اچھالتے رہے جبکہ جاوید لطیف بھی حیرت بالائے حیرت سے کارکنوں کو دیکھتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے شادی ہال میں منعقد ہونیوالے جلسے میں کارکنان آپس میں الجھ پڑے۔ لیگی رہنماؤں کے خطاب کے دوران کارکنان ایک دوسرے پر کرسیاں اچھالتے رہے۔

جلسے کے منتظمین کارکنوں کو سمجھاتے رہے لیکن ہاتھا پائی میں مصروف متوالوں نے کسی کی نہ سنی۔ ادھر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ دھاندلی اور طاقت کے ذریعے نواز شریف کو میدان سے نکال دیا گیا، نوازشریف کو نکالنے والے نظام سے ہی نکل گئے، یہ ہے اللہ کا نظام۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہا کہ 6 سال تک جھوٹ بولنے کی کھلی آزادی تھی جس سے ذہن گمراہ ہوئے، نواز شریف کو اقتدار سے نکالنے کی سزا ملک اور عوام کو ملی اور مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف گیا تو ترقی ، امن اور عوامی خوش حالی بھی چلی گئی، نواز شریف جب آیا، امن، ترقی اور خوش حالی کی بہار آئی۔ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف ملکی ترقی کا آزمودہ برانڈ ہے، جب سب فیل ہو جاتے ہیں تو نواز شریف آتا ہے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں