پاکپتن،عید الضحیٰ کے موقع پر سنت ابراہیم کی ادائیگی ہمیں حضرت ابراہیم کی قربانی کی یاد دلاتی ہے، ایم این اے میا ں احمد رضا مانیکا

ہفتہ 18 اگست 2018 22:11

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے میا ں احمد رضا مانیکا نے کہا ہے کہ عید ایک خوشیوں کا تہوار ہے، عید الضحیٰ کے موقع پر سنت ابراہیم کی ادائیگی ہمیں حضرت ابراہیم کی قربانی کی یاد دلاتی ہے، سنت ابراہیم کی ادائیگی ہم سب کا فریضہ ہے،عید قربان کے موقع غربا،مساکین کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے، دین اسلام ہمیں مساوات کا سبق دیتا ہے، عید قربان کی خوشیوں میں سب کو شریک کریں گے تاکہ باہمی ہمدردی کی فضاء پیدا ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر اپنے ارد گردموجود مستحقین کا بھی خیال رکھا جائے تاکہ سب ہی عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔انہوںنے کہاکہ عید کے موقع پر ہم اپنے شہداء کو بھی یاد رکھیں گے جنہوں نے وطن عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، پاکستان کی جڑوں میں شہداء کا خون ہے جس کے باعث ہمارا ملک آج بھی سلامت ہے۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں