پاکپتن، عرس بابا فریدؒ میں کمشنر ساہیوال نے بہشتی دروازے کی قفل کشائی کی رسم ادا کردی

بدھ 19 ستمبر 2018 20:29

پاکپتن۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ کی776ویں سالانہ عرس کے مو قع پرکمشنر ساہیوال ڈاکٹر فرح مسعود اور ریجنل پولیس آفیسر شارق کمال نے چوتھے روزبہشتی دروازے کی قفل کشائی کی رسم ادا کردی ،بہشتی دروازہ کی قفل کشا ئی کی تقر یب میںڈپٹی کمشنر پاکپتن نعمان یوسف ،ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود،سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے مشائخ عظام اور زائرین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

ایک اندازے کے مطابق 60 سے 80ہزار۔زائرین بہشتی دروازہ سے گذرنے کی سعادت حاصل کر یں گے ۔ ۔ڈی پی او ماریہ محمود نے سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اداروں کے افسران زائرین کے ساتھ نرمی اور خو ش اخلاقی سے پیش آنے کیلئے ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں