سید صمصام بخاری کوصوبائی وزیر اطلاعات کا قلم دان سونپ دیا گیا ہے جو انتہائی احسن اقدام ہے، سید حماد رضا بخاری

پیر 18 مارچ 2019 22:04

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف روحانی شخصیت سید حماد رضا بخاری نے کہا ہے کہ ممبر صوبائی اسمبلی سید صمصام بخاری کوصوبائی وزیر اطلاعات کا قلم دان سونپ دیا گیا ہے جو انتہائی احسن اقدام ہے پاکستان تحریک انصاف کے تمام کارکنان کی درینہ خواہش تھی کہ ممبر صوبائی اسمبلی سید صمصام بخاری کواہم زمہ داری سونپی جائے ممبر صوبائی اسمبلی سید صمصام بخاری اس سے پہلے وفاقی وزیر اطلاعات کے طور پر خدمات سر نجام دے چکے ہیں اب ان کو وزیر اطلاعات بنانا قابل ستائش ہے تحریک انصاف کی قیادت نے کارکنان کا درینہ مطالبہ پورا کر دیا ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان مریدین اور عقیدت مندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر ولی عہد سجادہ نشین سید حسنین رضا بخاری بھی موجود تھے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف روحانی شخصیت سید حماد رضا بخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ درگاہ حضرت سید محمود علی شاہ نے کہا کہ صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں حکومتی موقف اور حکومتی چہرہ بہترین انداز میں پیش کریں گے۔

۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں