خود ساختہ مہنگائی ختم کرنے کیلیے مستقل بنیادوں پر پرائس کنٹرول میکانزم بنایا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن

ہفتہ 9 نومبر 2019 18:04

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں مہنگائی ایک قومی مسئلہ ہے ، مہنگائی کے ایشو کو حل کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہے اور متعلقہ اداروں کے افسران کو ٹاسک سونپ دیے گئے ہیںتاکہ خود ساختہ مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کیلئے مستقل بنیادوں پر پرائس کنٹرول میکانزم بنایا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن علی عاطف بٹر نے اپنے دفتر میں پرائس کنٹرول کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پرائس مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کیں کہ تمام چھوٹی بڑی دکانوں ، سپر سٹورز، ریڑیوں ، ٹھیلوں وغیرہ پراشیائے خوردونوش کے روزانہ مقرر کردہ نرخ کو اعتدال پر رکھنے کے لیے ریٹ لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کروائیں، سبزی وپھل اور غلہ منڈیوں میں پھڑیے کے کردار کو محدود کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے تاکہ جائز منافع سے عوام تک سستی اور معیاری اشیاء کی ترسیل یقینی بنائی جاسکے ، انہوں نے کہاکہ روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے سلسلہ میں انتظامی افسران اور پرائس مجسٹریٹس فعال کردار ادا کریں،اس کے علاوہ صارفین میں خریدوفروخت کی آگاہی کیلئے خصوصی آگہی مہم بھی شروع کی جائے ،انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران سبزی و پھل اور غلہ منڈیوںمیں ریٹ لسٹ الیکٹرونک سکرینوں اوربورڈز پر آویزاںکرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں اور بتایا کہ انتظامیہ اشیائے ضروریہ کی مقررکردہ ہ نرخوں سے زائد وصول کرنے والے دوکانداروں اور سپر سٹورز وغیرہ کے خلاف موثر کارروائی کر رہی ہے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں