پاکپتن،تین مختلف حادثات میں تین فراد جا ں بحق ہوگئے

ہفتہ 5 جون 2021 23:54

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2021ء) تین مختلف حادثات میں تین فراد جا ں بحق ہوگئے ۔شدید زخمی۔پہلے حادثہ میں عارفوالا کا رہائشی 22 سالہ نوجوان محمدعثمان عارفوالا میں لاری اڈا کے قریب سڑک کراس کر رہا تھا ۔کہ تیز فتار مرغیوں سے لوڈ مزا ٹرک نے اس کو کچل کے ہلاک کر دیا۔ دوسرے حادثہ میں عارفوالا ۔

(جاری ہے)

ساہیوال روڑ پر چک 103/2-Lکے قریب تیز فتار دو موٹرسائیکلوں کی سامنے ٹکر سے تصادم کے تییجہ میں ایک سالہ لڑکی حلیمہ بی بی ہلاک ہو گئی۔

جبکہ اس کا والد غلام حسین ۔سالہ محمد شبیر اور عورت حلیمہ بی بی شدید زخمی ہو گئے۔جن کو ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ تیسرے حادثہ میں چک قطب شہانہ دریا کے پل کے قریب تیز فتار نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا ۔ایک محمد یوسف ہلاک اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔جن کو ہسپتال داخل کر دیا گیا۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں