پاکپتن، عوام کو ریلیف دینے کے لئے پرائس کنٹرول میکنزم پر فعال انداز میں عملدرآمدکیلئے اقدامات کیے جائیں، ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:39

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے پرائس کنٹرول میکنزم پر فعال انداز میں عملدرآمدکیلئے اقدامات کیے جائیں، پرائس مجسٹر یٹس بازاروں اورمارکیٹوں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مؤثر مانیٹرنگ کرے اورقیمتوں کے ساتھ اشیاء ضروریہ کی کوالٹی کی بھی باقاعدہ چیکنگ کریں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، کسی کو شہریوں کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے اور ریٹ لسٹ سے زائد اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے، عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء ضروریہ کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے ، عوام کو ریلیف دینے اورپرائس کنٹرول کے لئے آخری حد تک جائیںگے اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے تمام ضروری انتظامی اقدامات کیے جائیں ، اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اشیائے ضروریہ مقرر کردہ نر خوں پر فراہم کی جائیں ، پرائس کنٹرول میکانزم میکانزم پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، عوام کو مصنوعی مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے پرائس مجسٹریٹس متحرک ہوں اور مقرر کر دہ نرخوں کے مطابق اشیائے ضروریہ کی فروختگی کے عمل کو یقینی بنائیں اور مانیٹرنگ کے عمل کو بھی سخت کریں ، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ،پرا ئس مجسٹریٹس اشیائے مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کیلئے اپنی کارکردگی کے عمل کوبڑھائیں، ان خیالات کا اظہار انہوںنے پر ائس کنٹرول مجسٹر یٹس کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں اے ڈی سی آر ماہم آصف ، اے سی پاکپتن شرجیل شاہد ، اے سی عارفوالہ اظہر طارق وٹو ، اے ڈی ایل شاہد حمید ، ڈی ڈی زراعت توسیع ریاض احمد ، ایڈمن آفسیر ٹو ڈی سی فرزند خان لودھی ،سی او تحصیل کونسل ملک جاوید اسلم ، ایس این اے فیاض مسعود ، ڈی او بجٹ انوار الحق بدر سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر رانا شکیل نے کہا کہ صارفین کی سہولت ،اشیائے ضروریہ کی تسلسل کے ساتھ فراہمی اور تاجروں کا جائز منافع کاروباری سرگرمیوں کیلئے ضروری ہے ،حکومت عام لوگوں کی مشکلات سے آگاہ ہے اور انہیں مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ صارفین زیادہ سے زیادہ پنجاب حکومت کی قیمت ایپ ڈائون لوڈ کریں اور قیمتوں سے باخبر رہیں ،دوکاندار اپنی اپنی دوکانوں پر وائیٹ بورڈ آوایزں کریں ، متعلقہ ادارے وائیٹ بورڈ آویزاں کرنے کے عمل کو یقینی بنائیں ، انہوں نے عوام الناس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ناجائر منافع خوری سے متعلق نشاندہی کریں تاکہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے اور صارفین کو سستے داموں اشیائے ضروریہ مہیا کی جا سکیں۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں