پاکپتن،جائیداد کی لالچ میں بوڑھے باپ پر تشدد کرتے بیٹے کی ویڈیو وائرل

پیر 9 اکتوبر 2023 16:44

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2023ء) نواحی علاقے پیر کریاں میں ضعیف باپ پر بیٹے نے تشدد کیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جائیداد کی لالچ میں بوڑھے باپ پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پولیس نے واقعے کا علم ہونے پر ضعیف باپ کی مدعیت میں بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں