میر اسداللہ بلوچ نے دو حلقوں کے لئے نامزدگی فارم جمع کروادیئے

جمعہ 22 دسمبر 2023 19:35

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2023ء) پنجگور میں عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے کا غذات نامزدگی کا عمل جاری ہے بی این پی عوامی کے صدر وسابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ نے دو حلقوں کے لئے نامزدگی فارم جمع کرائے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 پنجگور کم کیچ کے لئے اب تک 10 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر سعید احمد کاسی کے پاس جمع کرائے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر علی بلوچ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے نوراحمد بلوچ و حاجی محمد یٰسین زہری مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر محمد ایوب شمبے زئی حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ آزاد امیدوار میر اسلم بلیدی ڈاکٹر محمد اسماعیل بلیدی میر چاکر اور عطاء اللہ بلوچ شامل ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 29 ون کے لئے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میراسداللہ بلوچ حاجی عزیز مراد کشانی نے ریٹرنگ آفیسر رضوان قادر کے پاس جمع کروائے جبکہ حلقہ پی بی 30 ٹو میں بی این پی عوامی کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ شکیل احمد قمبرانی نیشنل پارٹی کے مالک صالح نے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ افیسر مسعوداحمد بگٹی کے پاس جمع کرائے ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں