پنجگور میں بجلی کا نظام درہم برہم ہے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام سخت مشکلات کا شکار ہے ، آغا شاہ حسین بلوچ

اتوار 24 مارچ 2024 19:35

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی مکران کے جنرل سیکر ٹری اور آل پارٹیز ایکشن کمیٹی پنجگور کے وائس چیئرمین آغا شاہ حسین بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور میں بجلی کا نظام درہم برہم ہے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ ماہ صیام میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے لیکن افسوس کہ پنجگور میں صبح سے لیکر شام تک بجلی کا نام و نشان نہیں ہے جس سے کاروبار زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید کا آمد آمد ہے درزی اسی سیزن کچھ کماتے ہیں لیکن بجلی نہ ہونے کی وجہ سے وہ انتہائی پریشانی کی عالم میں ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے گزارش کی ہے کہ کیسکو کو پنجگور میں بجلی کی سپلائی کا پابند بنائیں طویل اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں