پنجگور میںکرائم کی ریشو اور منشیات کا رجحان بڑھ رہا ہے عوام بدترین عدم تحفظ کا شکار ہیں ،ایڈووکیٹ علائو الدین بلوچ

جب تک شہر سے منشیات کا خاتمہ نہیں کیا جاتا ہے تب تک حالات جوں کے توں رہیں گے ، چیئرمین پنجگور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی

پیر 15 اپریل 2024 20:18

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) پنجگور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئر مین ایڈوکیٹ علائو الدین بلوچ کی شہری ایکشن کمیٹی کے دیگر ارکین کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ممتازاحمد کھیتران سے انکے دفتر میں ملاقات شہر میں امن وامان منشیات اور دیگر مسائل زیر بحث لائے گئے اور منشیات فروشی کے بڑھتے ہوئے رجحان امن وامان کی صورتحال اور مسلح جہتوں کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیاگیا آل پارٹیز کے اجلاس میں پنجگور سے رکن صوبائی میررحمت صالح نے بھی شرکت کی آل پارٹیز کے چیرمین نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما علاء ئو الدین ایڈوکیٹ پیپلزپارٹی مکران کے ڈویڑنل سکریٹری اور آل پارٹیز کے وائس چیرمین شاہ حسین جے یو آئی کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ تاجران کمیٹی کے صدر فرید نواز بلوچ پیپلز پارٹی کفایت اللہ بلوچ مسلم لیگ ن کے سابق ڈویژنل صدراشرف ساگر جماعت اسلامی کے امیر حافظ صفی اللہ جنرل سکریٹری حافظ سراج نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد ایوب دھواری جنرل سکریٹری محمد صدیق جے یو آئی کے ضلعی جنرل سکریٹری حاجی عبدالعزیز تاجران کمیٹی کے لعل دوست اور دیگرنے اجلاس کے دوران عوام کو درپیش مسائل پر گفتگو کی ڈپٹی کمشنر کے آفس میں مشترکہ اجلاس کے دوران تمام ضلعی محکموں کے سربراہاں بھی موجود تھے جہنوں نے اپنے محکموں سے متعلق شرکاء کو بریفننگ دی آل پارٹیز کے رہنماؤں نے کہا کہ پنجگورمیں کرائم کا ریشو اور منشیات کا رجحان بڑھ رہا ہے عوام بدترین عدم تحفظ کا شکار ہیں جب تک شہر سے منشیات کا خاتمہ نہیں کیا جاتا ہے تب تک حالات جوں کے توں رہیں گے پولیس منشیات کے اڈوں کے خلاف بلا تاخیر کارروائیاں کرے نوجوان نسل تیزی کے ساتھ اس لت میں مبتلا ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں مسلح جہتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ان پر کوئی قدغن نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور لیویز کی کارکردگی ڈیزل گاڑیوں سے بھتوں کی وصولی کی حد تک ہے منشیات کے بڑے بڑے اڈوں پر کوئی کارروائی نہیں ہوتی ہے پکڑا صرف وہ جاتا جو پینے والا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز پنجگور کے عوام کا نمائندہ تنظیم ہے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے اب تک کی جو کارکردگی ہے اس سے مطمعن نہیں ہے چوری ڈکیتی اور قتل و غارتگری کا بازار گرم ہے ماہ رمضان سے لیکر اب تک کئی واقعات ہوچکے ہیں مگر ان میں سے کوئی ملوث فرد یاگروہ نہیں پکڑا گیا ہے ضلعی انتظامیہ پولیس کی زمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائے بارڈر پر بھی غریب عوام کا روزگار پیکج کی وجہ سے خراب کیا جارہا ہے دو دو لاکھ روپے کے عوض پیکجی گاڑیاں بھیجی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ سرحدی روزگار کو متنازعہ بنانے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے بارڈر کے معاملات کو شفاف بناکر پیکج والا سسٹم کو فی الفور روکا جائے انہوں نے کہا کہ پنجگور کے عوام کے لیے بجلی بھی ایک عذاب بنی ہوئی ہے پورے شہر میں بجلی ہے تو وولٹیج نہیں ہوتی دن رات 7 گھنٹے کی بجلی کس مرض کی دوا ہے واپڈا عوام کے ساتھ زیادتی کررہا ہے انہوں نے بازار کے روڑوں کے کام میں تاخیر پر بھی ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا ان کا کہنا تھا کہ روڑوں کے کام میں تاخیر عوام کے لئے باعث مشکلات ہیں تاجر برادری آل پارٹیز سے ملکر اس پر دھرنا دے گی سڑکوں پر سے اٹھنے والی مٹی اور دھول سے لوگ بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں پیر تک روڑوں پر کام شروع نہیں کیاگیا تو ڈی سی آفس کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ جائیں گے اجلاس کے موقعے پر ڈپٹی کمشنر پنجگور ممتاز احمد کھیتران نے آل پارٹیز کے نمائندوں کو یقین دہانی کرایا کہ جو معاملات ضلعی انتظامیہ پولیس اور دیگر ماتحت اداروں سے منسلک ہونگے انکے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر انکا حل یقینی بنایا جائے گا شہری ایکشن کمیٹی نے جن مسائل کی نشاندہی کی ہے خاص کر امن وامان اور منشیات کے خلاف کارروائیوں کو مذید تیز کیا جائے گا اور سڑکوں پر کام پیر تک شروع ہوجائے گا ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں