پشاور میں میٹرو بس بناتے بناتے شہر کو کھنڈارت میں تبدیل کر دیا ہے، شہباز شریف

من پسند اور بلیک لسٹ کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ہے، پشاور ہائی کورٹ میں میٹرو نے میٹرو پر فیصلہ دے دیا ہے ماضی کی غلطیوں پر معافی مانگتا ہوں برسر اقتدار آ کر بھاگٹانوالہ کو تحصیل جبکہ سرگودھا کو لاہور بنانے کا اعلان بھی کر دیا، ووٹ ڈالٹے وقت اوپر اور نیچے شیر کو ہی ووٹ دینا، انتخابی جلسوں سے خطاب

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:58

پشاور میں میٹرو بس بناتے بناتے شہر کو کھنڈارت میں تبدیل کر دیا ہے، شہباز شریف
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) پشاور میں میٹرو بس بناتے بناتے شہر کو کھنڈارت میں تبدیل کر دیا ہے، من پسند اور بلیک لسٹ کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ہے، پشاور ہائی کورٹ میں میٹرو نے میٹرو پر فیصلہ دے دیا ہے، ماضی کی غلطیوں پر معافی مانگتا ہوں برسر اقتدار آ کر بھاگٹانوالہ کو تحصیل جبکہ سرگودھا کو لاہور بنانے کا اعلان بھی کر دیا، ووٹ ڈالٹے وقت اوپر اور نیچے شیر کو ہی ووٹ دینا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے سرگودھا کے علاوہ بھاگٹانوالہ اور سلانوالی میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،شہباز شریف نے کہا کہ 25 اکتوبر کو ووٹ کی طاقت سے میاں نواز شریف اور مریم نواز کو جیل سے رہاکروائیں گے،میاں نواز شریف کے دور میں جس طرح ملک نے ترقی کی تھی ، اس کی مثال آج تک نہیں ملتی سی پیک منصوبہ پاکستان کی شاہ رگ کی حثیت رکھتا ہے جس سے نہ صرف ملک میں ترقی کے علاوہ بے روزگاری کے خاتمے میں بھی بے پناہ مواقع فراہم ہونگے،اگر عوام نے 25 جولائی کو اپنے ووٹ کی طاقت سے ہمیں کامیاب کروایا تو انشاللہ انڈیا کو ترقی سے پیچھے چھوڑ دیں گے، جس کیلئے جو بھی اقدامات اٹھانے پڑے اٹھائیں گے ، انہوں نے کہا کہ الزام خان نے جس طرح پانچ سال تک ہمارے اوپر میٹرومیں کرپشن کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں ہم نے اپنجاب میں 27 کلومیٹر لمبی میٹرو بس 30 ارب روپے میں مکمل کی ہے جو آج لاہور میں رواں دوا ہے جبکہ الزام خان نے پشاور میں 26 کلو میٹر میٹرو بس بنانے کا اعلان کیا تھا جس کا تخمینہ اب 69 ارب کے قریب پہنچ گیا ہے جبلہ شہر کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا ہے انشاللہ برسر اقتدار آتے ہیں پشاور سمیت ملک بھرکو ایسے ترقیاتی منصوبے دیں گے جس سے ، ملک اگلے پانچ سالوں میں ملائشیا ء اور ترقی کے ہم پلہ کھڑا ہو جائے گا، میاں شہباز شریف نے سرگودھا کے باسیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ملاوٹ پسند نہیں ہے ہر کام میرٹ پر کرتا ہوں اور کرتا رہوں نگا اور آپ سے بھی 25 جولائی کو قومی اور صوبائی اسمبلی کے دونوں ووٹ شیر پر مہر لگانا ہوگی جس کے باعث ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ، میاں شہباز شریف نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں پر مافی مانگتا ہوں دوبارہ برسراقتدار آ کر ماضی کی غلطیوں کو نہیں دوہرائوں گا، بھاگٹانوالہ کو سرگودھا کی تحصیل بنانے کا وعدہ بھی کرتا ہو اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی وعدہ کرتا ہوں کہ سرگودھا کولاہور بنا کر دم لونگا ، انہوں نے کہا کہ انشااللہ تعالی برسراقتدار آ کر ملک کے حالات بدلیں گے ، پاکستان کو دوبارہ ترقی تافتہ ممالک میں لانے کیلئے تمام وسائل بروح کار لائے جائیں گے،

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں