عمران خان ملک کے روشن مستقبل اور آنے والی نسلوں کی کامیابی کا سوچتے ہیں ، اٴْنہیں اقتدار یا الیکشن کی کوئی فکر نہیں،محمودخان
عوام کی ایک ایک پائی عوام پر خرچ ہو رہی ہے، نہ خود کمیشن لیتا ہوں اور نہ کسی اور کو لینے دوں گا، شفافیت اور میرٹ کی بالاد ستی ہمارے قائد کاوژن اور پارٹی کا منشور ہے اور اس پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے،،وزیراعلی خیبرپختونخوا
جمعرات 28 اکتوبر 2021 23:05
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے پولیس لائن جدبا میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادرچڑھائی۔
اٴْنہوں نے دورے کے موقع پر سانحہ جٹکہ میں جاںبحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی۔بعدازاں وزیراعلیٰ نے تور غر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔ اٴْنہوں نے علاقے میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر ، واٹر سپلائی سکیمز اور دیگر منصوبوں کیلئے 30 کروڑ روپے کا اعلان کیا۔تور غر میں نادرا اور پاسپورٹ آفس کو جلد فعال بنانے کی یقین دہانی کرائی جبکہ ڈپٹی کمشنر کو ضلع میں فوری نوعیت کے تمام مسائل کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ضلع تور غر کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تمام اضلاع کی یکساں بنیادوں پر ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ رواں بجٹ میں پسماندہ اضلاع کو دیگر ترقیافتہ اضلاع کے برابر لانے کیلئے 62 ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان متعارف کرایا گیا ہے تاکہ ان اضلاع کی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام کی ایک ایک پائی عوام پر خرچ ہو رہی ہے۔ نہ خود کمیشن لیتا ہوں اور نہ کسی اور کو لینے دوں گا۔ شفافیت اور میرٹ کی بالاد ستی ہمارے قائد وزیراعظم عمران خان کاوژن اور پارٹی کا منشور ہے اور اس پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ اٴْنہوںنے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ سابق ادوار میں کسی بھی شعبے میں منصوبہ بندی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے آج ملک مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو اس مشکل صورتحال سے نکالنے اور غریب اور متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے احساس پروگرام جیسا غریب پرور اور عوام دوست پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت احساس پناہ گاہ ، احساس لنگر خانہ، احساس آمدن، احسا س کیش ایمرجنسی اور دیگر اقدامات جاری ہیں۔ اٴْنہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت نے عوام کو معیاری اور مفت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت کارڈ پلس جیسا تاریخی منصوبہ شروع کیا ہے جس سے صوبے کے تمام شہری بلا امتیاز مستفید ہو رہے ہیں۔ کسانوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے کسان کارڈ کا اجراء کیا گیا ہے جس کے ذریعے کسانوں کو کھادیں ، کیڑے مار ادویات اور دیگر اشیا ء رعایتی نرخوں پر ملتی ہیں۔ غریب اور مستحق گھرانوںکو معاونت کیلئے راشن کارڈ منصوبے پر کام جاری ہے جس کے ذریعے غریب گھرانوں کو ماہانہ کی بنیاد پر مفت راشن فراہم کیا جائے گا۔ ذہین اور مستحق طلبہ کو مالی اخراجات کی مد میں معاونت فراہم کرنے کیلئے ایجوکیشن کارڈ لایا جارہا ہے۔اٴْنہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک کے روشن مستقبل اور آنے والی نسلوں کی کامیابی کا سوچتے ہیں ، اٴْنہیں اقتدار یا الیکشن کی کوئی فکر نہیں۔سابق حکمرانوں نے ملک کو بیرونی قرضوں کی دلدل میں پھنسایا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان ملک کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے سر توڑ کو ششیں کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ تورغر کے دورے کا مقصد سانحہ جدبا اور سانحہ جٹکہ میں جاںبحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرنا تھا۔ جلسے سے عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے لیئق محمد خان نے خطاب کے دوران موجودہ صوبائی حکومت کے ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اتنے ترقیاتی کام ضلع تور غر میں گزشتہ 35 سالوں میں نہیں ہوئے جتنے گزشتہ تین سالوں میں ہوئے ہیں۔ اٴْنہوںنے کہاکہ تورغر کا جو بھی مسئلہ وہ وزیراعلیٰ کے پاس لیکرگئے ہیں ، وزیراعلیٰ نے انہیں کبھی مایوس نہیں کیا۔ اٴْنہوںنے کہاکہ تورغر کی ترقی کیلئے وزیراعلیٰ نے بے شمار اقدامات اٴْٹھائے ہیں اور تور غر کے لوگ وزیراعلیٰ محمود خان کے احسانات کبھی نہیں بھول سکتے۔ وزیراعلیٰ حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کر رہے ہیں۔ جلسے سے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی احمد حسین ، ممبر قومی اسمبلی صالح محمد، ممبران صوبائی اسمبلی فرید صلاح الدین اور مفتی عبید اللہ کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا ۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی زیر صدارت ٹرانس پشاور اور کیپوما کا اجلاس
کمشنر پشاور کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس، بیروزگار نوجوان کو نوکری اور بچوں کی سرکاری اخراجات ..
کمشنر پشاور ڈویژن کا جمرود کا دورہ، خیبر پاس اکنامک کوریڈور کیلئے مختص مقامات سمیت اکنامک زون اراضی ..
سیکرٹری ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کے ہمراہ آر ٹی اے ملاکنڈ کا دورہ
وزیرصحت سید قاسم علی شاہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبے میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
پنجاب کی ڈرامہ کوئین مریم نواز نے پولیس کے روپ میں جلوہ گر ہوکر ایک نئی قسط ریلیز کردی ،بیرسٹر ڈاکٹرسیف
عمران خان کی فلاحی ریاست کے قیام کے وژن کے تحت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ملک ..
کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر انتظام تعلیمی اداروںکو دیگر بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں لائینگے ،ْ رحمان ..
پشاور کی عظمت رفتہ اور رونقیں بحال کرینگے ،ْ حاجی زبیر علی
گندھارا ہندکو اکیڈمی کی 4کتابیں ایوارڈز کے لئے نامزد ّ
صحتمند معاشرے اور بیماریوں کو جڑ سے اکھارنے کیلئے شعبہ صحت میں تحقیق انتہائی ضروری ہے، حاجی غلام علی ..
عوامی شکایات پر فوڈ اتھارٹی کے صوبہ بھر میں ہسپتالوں کی کنٹینر پر چھاپے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار