آئی ٹی برآمدات کی مقدار بڑھانا ہماری خصوصی ترجیح ہے‘صوبائی مشیر برائے آئی ٹی کامران بنگش
خیبر پختونخوا حکومت پہلے مرحلے میں ریونیو ‘ پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے محکموں کا ریکارڈ کمپیوٹر ائزڈ کرے گی وزیر اعظم عمران خان عوام کی امیدوں کا آخری سہارا ہیں ، ان کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو ہر صورت پورا کیاجائیگا ،خصوصی انٹرویو
پیر 24 ستمبر 2018 21:59
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ معیشت کی مضبوطی ‘ سرکاری محکموں کی ڈیجٹلائزیشن ‘ اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کیلئے کشش ‘ نئے صنعتی یونٹوں کے فروغ اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے آئی ٹی برآمدات بنیادی اہمیت کے حامل ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونے سے اقتصادی ترقی کا گراف اوپر جائے گا جس سے فنڈز کی استعمال میں شفافیت آئیگی اور صوبے میں گڈ گورننس یقینی ہوجائیگی۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت پہلے مرحلے میں ریونیو ‘ پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے محکموں کا ریکارڈ کمپیوٹر ائزڈ کرے گی جس سے عوام کو خدمات کی فراہمی میں آسانی اور تیزی آئیگی ۔کامران بنگش نے کہا کہ الیکشن کمپین 2018 ء کے دوران پی ٹی آئی کے اعلان شدہ 100 دنوں کے پلان پر عملدر آمد کیلئے تمام محکموں کو خصوصی ہدف دیئے گئے ہیں جو متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے حاصل کرلیے جائیںگے ۔ انہوں نے کہاکہ اگلے ایک ہزار سے زائد پرائمری ‘ ہائی اور ہائر سکنڈری سکولوں میں کمپیوٹر لیبارٹریاں قائم کی جائیںگی ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت کے دوران کیے گئے کام کو آگے بڑھاتے ہوئے موجودہ حکومت معاشی ترقی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی ۔انہوں نے کہاکہ آئی ٹی سے متعلق پراجیکٹس میں نجی شعبوں کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کیلئے پشاور اور ایبٹ آباد میں آئی ٹی پارکس فعال کیے گئے ہیں۔انہوںو نے کہاکہ 2011ء میں پی ٹی آئی کی گزشتہ صوبائی حکومت نے پہلا کے پی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ قائم کیا جس کا مقصد نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف علوم اور تصوارات سے آراستہ کرنا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کا انحصار ٹیکنالوجیکل ‘ ڈیجٹلائزیشن پر ہے اور یہ آئی ٹی پارکس ان کی مستقبل کی ضروریات پوری کرتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلاب برپا کرینگی۔کامران بنگش نے کہاکہ درشل ( دہلیز ) کے نام سے ایک جامع منصوبہ شروع کیاگیا ہے جس کے تحت سپیشل ایجوکیشن اوربزنس پروگرام پہلے مرحلے میں صوبے کے آٹھ اضلاع میں شروع کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ درشل کے تحت آئی ٹی پروجیکٹس کی نگرانی کی جائیگی اور اچھی کارکردگی پر اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی ۔ا نہوںنے کہاکہ درشل مراکز کا مقصد آئی ٹی کے شعبے میں موجود مواقعوں سے عوام کو روشناس کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان مراکز کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ کمزور طبقات خصوصاًً خواتین کو تجارت کے میدان میں آگے لانا ہے۔انہوں نے کہاکہ پچھلی حکومت نے مردان ‘ صوابی ‘ سوات اورپشاور میں یہ مراکز قائم کیے تھے جبکہ موجودہ حکومت کے تحت خیبر پختونخوا کے مزید آٹھ اضلاع تک ان مراکز کو وسعت دی جائیگی ۔انہوں نے کہاکہ درشل پروگرام مقامی حکومتوں ‘ آئی ٹی صنعتوں ‘ بز نس منیجروں اور سرمایہ کاروں کو منسلک کرنے کا اہم ذریعہ ہے جس سے استفادہ کرتے ہوئے مذکورہ افراد ڈیجٹل ٹرانسفار میشن کے میدان میں انقلاب لاتے ہوئے کئی گنا منافع حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرٹ کی بلا دستی ‘ بدعنوانی کے خاتمے ‘ بہتر حکمرانی اور صوبے میں ڈائریکٹ بیرونی سرمایہ کاری لانے کیلئے پی ٹی آئی حکومت آئی ٹی کے شعبے میں منصوبہ بندی اور عملدرآمد پر سرمایہ کاری کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان عوام کی امیدوں کا آخری سہارا ہیں اور ان کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو ہر صورت پورا کیاجائیگا ۔انہوں نے کہاکہ دیا میربھاشا اور مہمند ڈیمز کیلئے پی ایم ۔سی جے پی فنڈانتہائی اہم ہیں اور زندگی کے تمام شعبوں وابستہ افراد اس کار خیر بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کی درخواست ہے ۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی زیر صدارت ٹرانس پشاور اور کیپوما کا اجلاس
کمشنر پشاور کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس، بیروزگار نوجوان کو نوکری اور بچوں کی سرکاری اخراجات ..
کمشنر پشاور ڈویژن کا جمرود کا دورہ، خیبر پاس اکنامک کوریڈور کیلئے مختص مقامات سمیت اکنامک زون اراضی ..
سیکرٹری ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کے ہمراہ آر ٹی اے ملاکنڈ کا دورہ
وزیرصحت سید قاسم علی شاہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبے میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
پنجاب کی ڈرامہ کوئین مریم نواز نے پولیس کے روپ میں جلوہ گر ہوکر ایک نئی قسط ریلیز کردی ،بیرسٹر ڈاکٹرسیف
عمران خان کی فلاحی ریاست کے قیام کے وژن کے تحت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ملک ..
کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر انتظام تعلیمی اداروںکو دیگر بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں لائینگے ،ْ رحمان ..
پشاور کی عظمت رفتہ اور رونقیں بحال کرینگے ،ْ حاجی زبیر علی
گندھارا ہندکو اکیڈمی کی 4کتابیں ایوارڈز کے لئے نامزد ّ
صحتمند معاشرے اور بیماریوں کو جڑ سے اکھارنے کیلئے شعبہ صحت میں تحقیق انتہائی ضروری ہے، حاجی غلام علی ..
عوامی شکایات پر فوڈ اتھارٹی کے صوبہ بھر میں ہسپتالوں کی کنٹینر پر چھاپے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار