گورنرحاجی غلام علی کا وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور سے ٹیلیفونک رابطہ ، صوبہ میں متاثرین بارشوں کی امداد و بحالی کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
گورنر کی زیرصدارت حالیہ بارشوں سے صوبہ میں جانی و مالی نقصانات اور امدادی و بحالی سرگرمیوں سے متعلق ہلال احمر کا اعلی سطحی اجلاس C اجلاس میں چیئرمین ہلال احمر بندوبستی اضلاع اور چیئرمین ہلال احمر ضم اضلاع نے گورنر کو صوبہ میں حالیہ بارشوں سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات کی مفصل رپورٹ پیش کی G بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی اور بحالی و امدادی کاموں کو مزید تیز اورمتاثرین کوہرممکن ریلیف پہنچایاجائے، گورنرحاجی غلام علی
بدھ 17 اپریل 2024 18:10
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے گورنر کی تجویز کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں تمام اداروں کے ساتہ ملکر امدادو بحالی کے کام جاری ہیں اور انشاء اللہ مشترکہ کوششوں سے بحالی و امدادی سرگرمیوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا۔
علاوہ ازیں گورنرحاجی غلام علی کی زیرصدارت حالیہ بارشوں سے صوبہ میں جانی و مالی نقصانات اور امدادی و بحالی سرگرمیوں سے متعلق ا نجمن ہلال احمر بندوبستی اضلاع اورانجمن ہلال احمر ضم اضلاع کا ایک اعلی سطحی اجلاس بدھ کے روز گورنر ہاؤس میں منعقد ہوا، اجلاس میں چیئرمین ہلال احمر بندوبستی اضلاع حبیب ملک اورکزئی اور چیئرمین ہلال احمر ضم اضلاع عمران وزیر نے گورنر کو صوبہ میں حالیہ بارشوں سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات، امدادی و بحالی سرگرمیوں سے متعلق مفصل رپورٹ پیش کی۔ گورنر کو بتایا گیا کہ صوبہ کے بارشوں سے متاثرہ اضلاع پشاور، چارسدہ، سوات، چترال، دیر، ٹانک ،باجوڑ،خیبر اوردیگراضلاع میں حالیہ بارشوں سے ہونیوالی اموات، مالی نقصانات اور متاثرین بارش کو فوڈ پیکجز کی فراہمی سے متعلق تحریری طور پر جامع رپورٹ ہلال احمر کے مرکزی دفاتر بجھوا دی گئی ہے۔ ہلال احمر کے رضاکار بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں بحالی و امدادی سرگرمیوں کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں قائم ہلال احمر کی دونوں برانچز گورنر کی ہدایات کے مطابق این ڈی ایم اے، صوبائی حکومت، متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ اور عوام علاقہ کے ساتھ ملکر مشترکہ امدادی و بحالی کاموں کو یقینی بنارہی ہے۔ اس موقع پر گورنر حاجی غلام علی نے ہلال احمر کے چیئرمینز کو ہدایت دی ادارے کی رپورٹ کو صوبائی حکومت اورچیف سیکرٹری کوبھجوادی جائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ بارشوں سے متاثرہ بندوبستی و ضم اضلاع میں متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی اور بحالی و امدادی کاموں کو مزید تیز کیا جائے اورمتاثرین کوہرممکن ریلیف پہنچایاجائے۔ اس ضمن میں عالمی ڈونر اداروں کی توجہ بھی مبذول کرائی جائے تاکہ دکھ و غم کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب کی مکمل امداد اور انکے مالی نقصانات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا سکے ۔انجمن ہلال احمرنے قدرتی آفات میں ہمیشہ آگے بڑھ کر انسانیت کی خدمت کی ہے ،بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہورہاہے جس کیلئے پہلے سے قومی وصوبائی محکموں، ضلعی انتظامیہ اورمقامی حکومتوں کے ساتھ ملکر حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے امدادی و بحالی کے کاموں میں تیزی لائی جا سکتی ہے اور حقیقی متاثرین تک فوڈ پیکجز سمیت دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی میں شفافیت بھی لائی جا سکتی ہے۔#پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پرچہ آؤٹ کرنے پر 12 افراد معطل ،ہمارے امتحانات میں 90 فیصد سے زیادہ شفافیت ہے،صوبائی وزیر تعلیم
طلبہ منشیات سمیت غیرقانونی سرگرمیوں سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں، ڈی پی او مردان
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اور خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ ..
عدالت نے وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھیجا گیا الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل کردیا
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق،23 زخمی
پشاور، صوبائی وزیربرائےہائیر ایجوکشن کاریسکیو1122کےصوبائی ہیڈکوارٹرکادورہ
وفاقی محتسب اپنی حدود کے اندرشکایت کاازالہ کرتا ہے ،بادشاہ گل
پشاورپولیس کی کارروائی میں حوالہ ہنڈی کےغیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار
انسداد پولیو مہم کی تیاری بارے اجلاس ،ڈپٹی کمشنر کی پولیو ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے ..
خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں 17افراد جاں بحق،23زخمی ہوئے،پی ڈی ایم اے رپورٹ
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
-
وزیراعلی سندھ اور یورپی یونین کی سفیرکے درمیان ملاقات،سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
چیچہ وطنی سے اندیشہ نقص امن کے تحت گرفتار 26 کسان جیل منتقل
-
وزیراعلیٰ سندھ اوریورپی یونین کی سفیرکی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
وزیرصنعت وتجارت شافع حسین نے ماڈل بازاروں کو سولر انرجی پرمنتقل کرنے کاپلان طلب کرلیا
-
عوام کی سہولت کیلئے ہر ضلع میں ماڈل بازار بنائیں گے، عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ، چوہدری شافع حسین
-
لنکن پریمئیر لیگ؛ نسیم شاہ سمیت 500 سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی