ِاے این پی ضلع پشاور اور میٹروپولیٹن (پشاور) کیلئے انٹرا پارٹی انتخابی شیڈول جاری کردیا

جمعرات 18 اپریل 2024 21:00

ؔپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) اے این پی ضلع پشاور اور میٹروپولیٹن (پشاور) کیلئے انٹرا پارٹی انتخابی شیڈول جاری کردیاچیئرمین صوبائی الیکشن کمیشن شکیل بشیر خان عمرزئی نے اراکین کی مشاورت سے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ضلع پشاور اور میٹروپولیٹن پشاور کے الیکشن کمیشنز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ 20 اپریل 2024 تک ممبرشپ ریکارڈ باچا خان مرکز پشاور میں صوبائی الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرادیں28 اپریل 2024 بروز اتوار تک تحصیل تنظیموں (ضلع پشاور)کیلئے کاغذات نامزدگی (درخواستیں) وصول کئے جائیں گے یکم مئی 2024 بروز بدھ تک ضلع پشاور اور میٹروپولیٹن پشاور کیلئے کاغذات نامزدگی (درخواستیں) وصول کئے جائیں گی3 مئی 2024 بروز جمعتہ المبارک کو اے این پی ضلع پشاور کے انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا اور ضلعی تنظیم کا قیام عمل میں لایا جائے گا4مئی 2024 بروز ہفتہ کو اے این پی میٹروپولیٹن پشاور کے انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا اور میٹروپولیٹن تنظیم کا قیام عمل میں لایا جائے گا عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے الیکشن کمیشن اور دیگر صاحب الرائے مشران کی درخواست پر لوئر سوات اور اپر سوات تنظیم کی بجائے پورے ضلع کیلئے ایک تنظیم کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں