×غریب اور متوسط طبقے کو معیاری اور بروقت علاج کی جدید سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ڈاکٹر شگفتہ جبین

اتوار 14 نومبر 2021 18:10

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2021ء) غریب اور متوسط طبقے کو معیاری اور بروقت علاج کی جدید سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ شعبہ صحت میں ترقی کیلئے جہاں حکومتی سطح سے اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں وہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنے فرائض ایمانداری ساتھ نبھاتے ہوئے حکومت کے انقلابی وژن کو مزید تقویت دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بحیثیت ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب میں عوام کو ایک چھت تلے علاج کی جدید اور تمام سہولیات میسر ہیں۔ کرونا کی ویکسین کو عمل تیزی سے جاری ہے۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے بھی لگائے جا رہے ہیں۔ جس سے ہسپتال کی خوبصورتی اور ماحول پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر شگفتہ جبین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال علاقے کا سب سے بڑا سرکاری ہسپتال ہے جہاں دور دراز علاقوں سے مریض آتے ہیں۔ ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ ہم آنے والے تمام مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر سکیں۔

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں