پنڈی گھیب:کرونا وائرس کی آڑ میں ناجائز منافع خوروں نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ کر دیا

انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ، ناجائز منافع خور چھا گئے۔ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کی چاندی اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں و حکومتی ارکان نے لمبی تان لی

جمعرات 19 مارچ 2020 00:01

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2020ء) کرونا وائرس کی وجہ سے موجودہ حالات کے پیش نظر ناجائز منافع خوروں نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ کر دیا۔ انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ، ناجائز منافع خور چھا گئے۔ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کی چاندی اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں و حکومتی ارکان نے لمبی تان لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے مہنگائی اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف مہم کے دعوے دھرے کے دھرے ، پنڈی گھیب اور گردونواح میں ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز بازی لے گئے۔

مقامی انتظامیہ مکمل طور پر بے بس۔ سبزیا ں ، فروٹ ، آٹا ، گھی ، چینی، گوشت اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ، من مانے ریٹ وصول جبکہ دوکانوں سے ریٹ لسٹیں بھی غائب۔ چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے دکاندار من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں ۔ مقامی انتظامیہ کے علم میں ہونے کے باوجود بھی پر اسرار خاموشی برقرار ۔ عوامی حلقوں کا وزیر اعلی پنجاب ، کمشنر روالپنڈی ،ڈپٹی کمشنر اٹک سے ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری کاروائی کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں