امپورٹڈحکومت کے جانے کا وقت آ چکا ، آمدہ انتخابات میں پی ڈی ایم کو بلے سے پھینٹا لگائیں گے، ذلفی بخاری

پیر 16 جنوری 2023 22:56

امپورٹڈحکومت کے جانے کا وقت آ چکا ، آمدہ انتخابات میں پی ڈی ایم کو بلے سے پھینٹا لگائیں گے، ذلفی بخاری
پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز سید ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ امپورٹڈحکومت کے جانے کا وقت آ چکا ہے۔ آمدہ انتخابات میں پی ڈی ایم کو بلے سے پھینٹا لگائیں گے۔ عوام تیرہ اتحادی جماعتوں کے خلاف عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔ ہماری جدوجہد کا مقصد کرپٹ نظام کا خاتمہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار سید ذوالفقار عباس بخاری نے پنڈی گھیب کے نواحی علاقہ نلہڈ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ حلقہ کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ عوام کی محرومیوں کو خوشیوں میں تبدیل کرنے کے لئے ترقیاتی پیکج دے رہے ہیںعلاقہ کی پسماندگی ختم کرنا اولین ترجیحات میںشامل ہے۔

(جاری ہے)

ذلفی بخاری نے کہا کہ حلقہ میں ترقیاتی کاموں سے علاقہ کی پسماندگی ختم ہو گی ۔میں کوئی ایسا وعدہ نہیں کروں گاجسے پورا نہ کر سکوں ۔ لیکن جو وعدہ کرئوں گا اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی بھرپور کوشش اور محنت کرئوں گا۔ حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔ میری تمام تر جدوجہد علاقہ کی بھلائی اور ترقی کیلئے ہے۔ علاقہ کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے میدان میں نکلا ہوں۔ یہاں حکمرانی کرنے والوں نے عوام کے بنیادی مسائل پر کوئی توجہ نہ دی مگر اب وقت بدل چکا ہے اور محرومیوں کے خاتمے کا وقت آ چکا ہے۔ علاقے کو اندھروں سے نکال کر ترقی کے سفر پر گامزن کریں گے۔

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں