m 25جولائی پاکستان کی تاریخ کاسیاہ دن ہے،مولاناعبدالواسع

ح*اس روزناجائزحکومت قوم پرمسلط کی گئی تھی،اس ملک میں حکومت نہیں بلکہ جولوگ سلیکٹ کئے گئے ہیں وہ صرف مہرے ہیں،28جولائی کوبلوچستان کی تاریخ کاسب سے بڑاعوامی اجتماع ہوگا، صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام

اتوار 21 جولائی 2019 20:30

ؒکوئٹہ+قلعہ سیف اللہ+موسی خیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولاناعبدالواسع نے کہاہے کہ 25جولائی پاکستان ۹کی تاریخ کاسیاہ دن ہے،اس روزناجائزحکومت قوم پرمسلط کی گئی تھی،اس ملک میں حکومت نہیں بلکہ جولوگ سلیکٹ کئے گئے ہیں وہ صرف مہرے ہیں،28جولائی کوبلوچستان کی تاریخ کاسب سے بڑاعوامی اجتماع ہوگاتحفظ ناموس رسالت کے لئے منعقدہ ملین مارچ میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے،مہنگائی بیروزگاری اور آئی ایم ایف کے ایجنڈے کے تحت قوم کومشکلات درپیش ہیں، میڈیا کا گلا گھونٹا جارہا ہے،جمہوری ادارے تباہ کئے جا رہے ہیں، سلیکٹڈوزیراعظم اپنے بغض کے اظہار اور انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے اداروں کو متنازع بنایا جارہا ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے قلعہ سیف اللہ میں تحصیلوں اوریونٹوں کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرمولانا محمدعیسی،مولانامحمدعظیم،مولانامحمدنعیم، مولانا عبدالوکیل، مولانانورجہان،مولانابشیراحمدودیگرنے بھی خطاب کیا،مولاناعبدالواسع نے کہاہے کہ عمران خان کووطن عزیزکی اسلامی شناخت ختم کرنے کے لئے برسراقتدارلایاگیاہے ان کے دورہ امریکہ کے موقع پرقادیانی لابی کاسرگرم ہوناکسی خاص ایجنڈے کی تکمیل ہے عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازشیں شروع ہیں پاکستان کے آئین میں عقیدہ ختم نبوت اوراسرائیل کوتسلیم نہ کرنے جیسی شقیں آئین سے نکالنے کاٹاسک عمران خان کودیاگیاہے لیکن جمعیت کی موجودگی میں ان کے عزائم پورے نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

درین اثناء تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کی کامیابی کے لئے جمعیت ضلع موسی خیل کے زیراہتمام موسی خیل بازارمیں ریلی نکالی گئی جومختلف شاہراہوں سے گزرکرمین چوک پرجلسہ میں تبدیل ہوئی جلسے سے ضلعی امیرمولانامحمدسرور،ملک پائیوخان ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 28جولائی کوملین مارچ میں موسی خیل سے بڑی تعدادمیں لوگ شرکت کریں گے،حکمران ملین مارچ کے انعقادسے خوفزدہ ہوگئے ہیں25جولائی کوملک بھرمیں یوم سیاہ منایاجارہاہے جمعیت کے کارکن عوام کومتحرک کریں گے۔

درین اثناء ملین مارچ کی کامیابی کے لئے قائم مالیاتی کمیٹی کے سربراہ حاجی محمدنوازکاکڑکی صدارت میں کمیٹی کااجلاس ہواجس میں حاجی غوث اللہ اچکزئی،سیدعبدالواحدآغا،انجینئرمحمدعثمان بادینی،میرحشمت لہڑی،حاجی ولی محمدکاکڑ،سیدقذافی آغا،سیدعبدالشکورآغا،چوہدری محمدعاطف ودیگرنے شرکت کی اجلاس میں تاجربرادری، چمبرآف کامرس ودیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ ملاقاتوں کااہتمام کیاجائے گا،ملین مارچ میں وکلاء،تاجربرادری سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کوشرکت کی دعوت دی جائے گی۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں