; ووٹ کا استعمال انتہائی اہم فریضہ ہے عوام کو ایسے نمائندے منتخب کرنے ہونگے جو ملک کے ایوانوں میں آئین کی بالادستی کیلئے کام کریں،نواب محمد ایاز خان جوگیزئی

جمعرات 4 جنوری 2024 22:55

#,قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2024ء) پشتونخوملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری این اے 251اور این اے 262 کوئٹہ Iسے پارٹی کے نامزد امیدوار نواب محمد ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ ووٹ کا استعمال انتہائی اہم فریضہ ہے عوام کو ایسے نمائندے منتخب کرنے ہونگے جو ملک کے ایوانوں میں آئین کی بالادستی ، جمہور کی حکمرانی ، پارلیمنٹ کی خودمختاری ، محکوم اقوام ومظلوم عوام کی ترجمانی ، عوام کو ان کے حقوق دلانے کیلئے ، قوموں کی برابری پر مبنی حقیقی جمہوری فیڈریشن کے قیام ، قومی برابری وسیالی کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے عوام کی حق نمائندگی کا حق پورا کرے، انتخابات میں دھاندلی کی اصل وجہ یہ تھی کہ عوام کے حقیقی نمائندوں کو اسمبلیوں سے دور کھا جائے اور اپنے من پسند امیدواروں کو ایوانوں میں بٹھایا گیا جنہوں نے پانچ سال تک چُپ ساد کا روزہ رکھ کر ایک دن کیلئے بھی عوام کی نمائندگی کا حق ادا نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

ہم تمام عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیشہ پشتونخوامیپ کا ساتھ دیا اور پارٹی پر اعتما د کرکے اس کے امیدواروں کو کامیاب بناکر ملکی ایوانوں میں بھیجا ، 2018کے انتخابات کے دوران پہلے ہی ہمیں پیغام بھیجا گیا کہ آپ اور آپ کی جماعت کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا اور پارٹی کے فتح کو شکست میں تبدیل کرکے بدترین دھاندلی کی گئی اور ہمارا راستہ روکا گیا۔

پشتونخوامیپ کے دور اقتدار میں جو ترقیاتی کام ہوئے ان کا موازنہ تمام حکومتوں سے بیشک کیا جائے ، پارٹی کے ساڑھے چار سالہ دور حکومت اور دوسری جانب ملک کے قیام سے لیکر 2023تک کی حکومتی کارکردگی ہمارے عوام کے سامنے ہیں ۔ خدا تعالیٰ اُس قوم کی حالت نہیں بدلتا جو اپنی حالت خود نہ بدلنا چاہتی ہو ، عوام نے اپنے حقوق کیلئے نکلنا ہوگا اور پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنانا ہوگا ، پشتونخوامیپ ہی غیور عوام کی حقیقی ترجمان اور خدمتگار پارٹی ہے ۔

مخالفین پروپیگنڈوں کے ذریعے عوام کو گمراہ کررہے ہیں یہ وہ لوگ ہیں ہماری پارٹی میں رہتے ہوئے بھی پارٹی کے خلاف سازشوں کے مرتکب رہے ، قلعہ سیف اللہ سے نمائندگی نہ ہونے کے باوجود یہاں کے عوام کیلئے کام کیا گیا ہر شعبہ زندگی میں عوام کیلئے اجتماعی سکیمات کی تکمیل کی گئی آج یہاں کے عوام ان سے استفادہ حاصل کررہے ہیں ، ہم عوام کی خدمت کو احسان نہیں بلکہ اپنا فریضہ سمجھتے ہیں عوام نے موقع دیا تو ان کی بھرپور خدمت اور ترجمانی کیلئے ہر فورم پر اپنا کردار ادا کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع قلعہ سیف اللہ میں NA-251اور PB-3قلعہ سیف اللہ کے انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر پارٹی کارکنوں اور عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس سے پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری پی بی 3قلعہ سیف اللہ سے پارٹی کے نامزد امیدوار نوابزادہ حاجی دارا خان جوگیزئی ، پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ضلع ژوب کے سیکرٹری اور پی بی 2ژوب سے پارٹی کے نامزد امیدوار جمال خان مندوخیل ، ضلع شیرانی کے سینئر معاون سیکرٹری جلات خان شیرانی ، ضلع قلعہ سیف اللہ کے ضلعی ایگزیکٹیو کمال خان کاکڑاور نقیب پامیر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر قبائلی عمائدین ، علاقے کے معززین، پارٹی رہنمائوں وکارکنوں ، بہی خواہوں اور عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ انتخابی دفتر کا باقاعدہ افتتاح نواب محمد ایاز خان جوگیزئی نے کیا ۔ مقررین نے کہا کہ پشتونخوا وطن کو زئی وخیلی کی سیاست نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ہمیں وقت اور حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید دنیا کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا ہم آج بھی دنیا کی ترقیافتہ ممالک کی فہرست میں شمار نہیں ہوتے ۔

انہوں نے کہا کہ پشتونوں کو درپیش مسائل کا حل پشتونخواملی عوامی پارٹی کے پروگرام میں ہے ہمارے عوام کو پارٹی کے صفوں میں شامل ہونا ہوگا کیونکہ پارٹی ہی ان کی غم خوار اور ان کی اصل ترجمان ہے، خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کے بعد پارٹی کے محبوب چیئرمین محمود خان اچکزئی کی قیادت میں اس پشتون قومی تحریک کو روا رکھا گیا اور پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے اپنے عوام کے حقوق پر کبھی کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا بلکہ ہمیشہ اپنے عوام کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوئے ہمیشہ سچ اور حق کا ساتھ دیا ۔

انہوں نے کہا کہ آج ضلع قلعہ سیف اللہ میں چوری ، ڈکیتی ، اغواء کاری ، منشیات فروشی ، مسلح جتوں کا بازار گرم ہے ان سماج دشمن عناصر کے خلاف انتظامیہ ، سیکورٹی فورسز اس لیئے بے بس ہے کہ انہیں بعض طاقتور قوتوں کی پشت پناہی حاصل ہے لیکن خدا تعالیٰ کے بعد اصل طاقت عوام کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک ملک سنگین معاشی ، سیاسی ،معاشرتی بحرانوں سے دوچار اور عالمی طور پریک وتنہا ہے ، ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے اور عوام کی خوشحالی کیلئے پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کی تجویز پر عملدرآمد ناگزیر ہے بلا تاخیر ملک کے سیاستدان ، ججز ، جرنیل ، صحافیوں ، تاجروںہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا گول میز کانفرنس بُلا کر ملک کے بہتر مستقبل کیلئے فیصلے کرنے ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ پشتونخوا وطن کے عوام قدرت کی جانب سے بیش بہا وسائل عطاء ہونے کے باوجود اس ملک میں تیسرے درجے کی شہری کی حیثیت سے زندگی گزار رہے ہیں ، اپنے وسائل پر واک واختیار سے محرومی کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں اور بیرون ملک مسافرانہ زندگی گزار رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ملک میں انہیں روزگار ، محنت مزدوری نہیں کرنے دیا جارہا ان کی زندگی نہ صرف اجیرن بلکہ تلخ کردی گئی ہے ۔

پشتونوں کے ساتھ جاری امتیازی سلوک ناقابل بیان ہوچکا ہے جب تک ہم قومی برابری ، سیالی ، پشتون قومی وحدت اور اپنے وسائل پر واک اختیار حاصل نہیں کرلیتے اُس وقت تک ہمارے عوام اس اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہونگے اور اس کیلئے ضروری ہے کہ عوام پشتونخوامیپ کا ساتھ دیں ۔ اللہ تعالیٰ خودفرماتے ہیں کہ میں کسی قوم کی حالت اُس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالات تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کرتی ۔

بحیثیت قوم سب نے یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ حق اور ناحق کی لڑائی میں ہم کسی صورت ناحق کا ساتھ نہیں دینگے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی اپنے پروگرام میں عوام کیلئے بہت سے منصوبے رکھتی ہے پہلے تو وہ اُن منصوبوں کو تکمیل کرنا ہے جنہیں ہمارے دور میں شروع کیا گیا اور گزشتہ پانچ سالوں میں مکمل اسے سازش کے تحت روکا گیا اورپھر وہ منصوبے جو مستقبل میں ہمارے عوام کی ترقی وخوشحالی کا سبب بنے گی ان پر کام کا آغاز کرنا ہوگا اور اس کیلئے ہم عوام سے ووٹ کیلئے اپیل کرتے ہیں کیونکہ عوام کہ ووٹ کی طاقت سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نامزد امیدواران ان کے حقیقی نمائندگی کرینگے اور ان کی ترقی وخوشحالی کا ذریعہ بن کر ان کے مسائل کے خاتمے کیلئے اقدامات کرینگے اس لیئے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ 8فروری کو پارٹی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کیلئے پارٹی کے انتخابی نشان ’’ درخت ‘‘ پر اپنا مہر لگائیں

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں