)امیدواران ملک عبدالرزاق اور مولوی حق داد جلالزئی قومی اسمبلی امیدوار خوشحال خان کاکڑ اور صوبائی اسمبلی امیدوار مولوی نور اللہ کے حق میں دستبردار

ہم نے بلا رنگ ، قبیلہ ، زئی و خیلی اور پارٹی سے بالاتر عوامی اور اجتماعی خدمت کا عہد کیا ھے،خوشحال خان کاکڑ اور مولوی نور اللہ o اپنے خاندان ، قبیلہ اور کارکن سے پہلے عوام کی ضرورتیں پوری کرنے کی وعدہ کرتے ہیں ،کرپشن ، اقربا پروری ، رشوت خوری نہ خود کرنے دینگے اور نہ ہی کسی اور کو کرنے دینگے ،امیدواران کا خطاب

پیر 8 جنوری 2024 00:00

ٓقلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2024ء) خسنوب جلالزئی کمیٹی نے آل پارٹیز ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار برائے قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مولوی نور اللہ کے حق میں دستبردار ہوتے ہوئے اتحادی پارٹیوں کی ضلعی الیکشن کمپائن دفتر میں پریس کانفرنس کی ، جس میں جلالزئی کمیٹی کے سربرا مولوی حق داد جلالزئی اور دیگر کمیٹی رہنماں نے غیر مشروط آل پارٹیز ڈیموکریٹک الائنس کی مشترکہ امیدواروں کی حمایت کی ، اور جلالزئی کمیٹی کے قومی اسمبلی امیدوار ملک عبدالرزاق اور صوبائی اسمبلی امیدوار مولوی حق داد جلالزئی نے ،الائنس کے مشترکہ قومی اسمبلی امیدوار خوشحال خان کاکڑ اور صوبائی اسمبلی امیدوار مولوی نور اللہ کے حق میں دستبردار ھوئے ، پریس کانفرنس میں رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ ، رکن صوبائی اسمبلی مولوی نور اللہ ، پشتونخوا نیپ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری چیئرمین اللہ نور خان ، الائنس ضلعی آرگنائزر مولوی عبد القادر کاکڑ ، الائنس ضلعی نائب آرگنائزر سید اکبر کاکڑ ، جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلعی سینئر نائب امیر مولوی جمعہ خان موسی زء ، جلالزء کمیٹی کے رہنما ، ، جمعیت علما اسلام اصلاحی کمیٹی ، پشتونخوا نیپ اور جمعیت علما اسلام نظریاتی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشتونخوا نیپ چیئرمین و رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ ، جمعیت علما اسلام اصلاحی کمیٹی کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی مولوی نور اللہ ، جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلعی سینئر نائب امیر مولوی جمعہ خان موسی زء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ھم جلالزء کمیٹی اور جلالزء قبیلے کے بے حد مشکور ھے کہ جن انھوں نے غیر مشروط طور آل پارٹیز ڈیموکریٹک الائنس کی مشترکہ امیدواروں کی قومی اور صوبائی اسمبلی میں حمایت کی ، انھوں نے کہا کہ ھم نے بلا رنگ ، قبیلہ ، زئی و خیلی اور پارٹی سے بالاتر عوامی اور اجتماعی خدمت کی عہد کی ھے ھم تمام عوام اور جلالزء کمیٹی کو یقینی دہانی دینگے کہ اپنے خاندان ، قبیلہ اور کارکن سے پہلے عوام کی ضرورتیں پوری کرنے کی وعدہ کرتے ہیں ،کرپشن ، اقربا پروری ، رشوت خوری نہ خود کرنے دینگے اور نہ ہی کسی اور کو دینگے ، انھوں نے مزید کہا کہ ھم ان امیدواروں میں سے نہیں جس نے الیکشن کمپائن میں زئی و خیلی ، قدرتی رشتوں کی کارڈ ، رشوت ، واٹر سپلائی ، نقد رقم دے کر یا جھوٹے وعدے کر کے عوامی حمایت حاصل کریں بلکہ ھم عوام کے سامنے کردار اور عوامی خدمات رکھ کر ووٹ لے گئے ، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ قلعہ سیف اللہ نے سابق وفاقی وزیر کو انکی منفی رویے ، تعصب ، کرپشن اور اقربا پروری کی بنیاد پر ریجکٹ کی ھے ، انھوں نے کہا کہ آل پارٹیز ڈیموکریٹک الائنس کو عوامی حمایت حاصل ہے ، عوامی رائے کے ذریعے کامیابی حاصل کر کے پارلیمان کے فلورقلعہ سیف اللہ کے بدامنی ، لاقانونیت ، بے روزگاری ، غربت ،بھوک و افلاس اور پسماندگی کے خلاف آواز اٹھائیں گے ، آخر میںالائنس کے تمام رہنماں نے جلالزئی کمیٹی اور جلالزئی قبیلے کی شریک ادا کی ۔

۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں