آصف بھٹو قومی اسمبلی میں عوام اور خاص کر خواتین کے حقوق کیلئے موثر آواز اٹھائیں گی، سردار سربلند جوگیزئی

بطور رکن قومی اسمبلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، سیکرٹری اطلاعات پی پی پی بلوچستان

منگل 16 اپریل 2024 22:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے بی بی آصف بھٹو زرداری کو بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھانے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف بھٹو قومی اسمبلی میں عوام اور خاص کر خواتین کے حقوق کیلئے موثر آواز اٹھائیں گی۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سردارسربلند جوگیزئی نے کہاکہ دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو ؔ اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوںبلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوکر پارلیمانی سیاست کے آغاز پر بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے بی بی آصفہ بھٹو زرداری رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے اپنی والدہ شہید بی بی کے وژن کے مطابق عوام بالخصوص خواتین و نوجوانوں کی آواز بنیں گی۔ سردار سربلند خان جوگیزئی نے بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے رکن قومی اسمبلی حلف اٹھانے پر صدر آصف علی زرداری، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور سمیت تمام جیالوں کو بھی مبارکباد پیش کی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں