پاکستان میں جمہوریت کا قاتل امریکہ ہے، مولانا فضل الرحمن

ہم نے 2018کے انتخابات میں دھاندلی کیخلاف تحر یک چلائی مگر2024میں اس سے بڑی دھاندلی ہوئی ،دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھنے والی تحریک پورے ملک میں جائے گی ،جعلی حکومت کو چلنے نہیں دیں گے، قائد جے یو آئی (ف) ہمیں بتایا جائے اسمبلیاں کتنے میں خریدی گئیں ، جمعیت نے ملک بھر میں ضمنی الیکشن کے بائیکا ٹ کا اعلان کیا ہے، اب فیصلہ ایوانوں میں نہیں ،میدانوں میں ہوگا، پشین میں منعقدہ جلسے سے خطاب

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) جمعیت علما ء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان میں جمہوریت کا قاتل امریکہ کو قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے 2018کے انتخابات میں دھاندلی کیخلاف تحر یک چلائی لیکن 2024میں اس سے بڑی دھاندلی ہوئی ،دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھنے والی تحریک پورے ملک میں جائے گی ،جعلی حکومت کو چلنے نہیں دیں گے، ہمیں بتایا جائے اسمبلیاں کتنے میں خریدی گئیں ، جمعیت نے ملک بھر میں ضمنی الیکشن کے بائیکا ٹ کا اعلان کیا ہے، اب فیصلہ ایوانوں میں نہیں ،میدانوں میں ہوگا۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو پشین کے تاج لالہ گراونڈ میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام عوامی اسمبلی کے عنوان سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

جلسے سے جمعیت علماء اسلام کے مر کزی جنرل سیکر ٹری مولانا غفور حیدری ،سینیٹر مولاناعبد الواسع ،رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیززہری ،صلاح الدین ایوبی ،آغا محمود شاہ ،عین اللہ شمس ،مولانا عبد الواحد صدیقی اورملک سکندر ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

جمعیت علما اسلام ف کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کا کہناتھا کہ ملک کو قائم رکھنے میں جمعیت علما اسلام کا کردار بہت اہم ہے ، آج مدارس ملک بچانے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ اسٹبلشمنٹ مدارس کو ختم کرنے میں لگی ہیں ،اگر وہ آئین اور اسمبلوں کو جوتے تلے روندوں گے تو ہم پہاڑ کے طرح کھڑے رہیں گے ،بزدلی کی سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں،مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس وقت آپس میں لڑنے کا وقت نہیں ہے ، انہوں نے سیاست دانوں کو ہمیشہ استعمال کیا ہے ، سیاست دان سیٹوں پر نہ بکیں ،مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نوازشریف ،شہباز شریف دو مرتبہ میرے پاس آئے ،میں نے ان سے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے اس لئے آئیں اپوزیشن میں بیٹھیں ،بلوچستان کے عوام اٹھ فروری کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے ہیں ،مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان اسلام کیلئے بنا مگر اسلام نظر نہیں آتا ہے ، ملک کو سیکولر اسٹیٹ کی طرف دھکیلا جارہا ہے ، ملک کو غیر محفوظ کیا جارہا ہے ،معیشت کہاں جارہی ہے ، انتخابات کے نام پر حکومت عوام کی ہوتی ہے لیکن عوام کو غلام بنایا جاتا ہے ،انہوںنے کہا کہ عام انتخابات کے بعد ضمنی الیکشن آیا لیکن ہم اسکا بائی کاٹ کیا، قلعہ عبداللہ کے الیکشن میں بھی دھاندلی ہونا ہے ،جے یو آئی قلعہ عبداللہ کے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے ،انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں فساد مچا ہوا ہے، اسرائیل حماس کی فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا ہے تو عوام پر بم باری کررہاہے ،غزہ میں 40 ہزار افراد شہید کئے گئے، پاکستانی عوام فلسطین کے عوام کے شانہ بشانہ لڑنے کیلئے تیار ہیں ، امریکہ کی پالسیوں اور جارحیت کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہیں ۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسرائیل کوئی چیز نہیں یہ عربوں کی پیٹھ میں گھونپا گیا خنجر ہے ، ہمیں بحیثیت مسلمان اس خنجر کو اپنے جسم سے الگ کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ عوامی اسمبلی ہے بہت عرصے سے پشین نہیں آیامیری عدم حاضری کے باوجود پشین کے عوام نے مجھ پر اعتماد کیا جس پر انکا مشکور ہوں2018 کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہم 4 سال تک عوام کی طاقت سے تحریک چلائی اور کامیابیاں حاصل کی2024 کے انتخابات میں اس سے بھی زیادہ شرمناک دھاندلی کی گئی جے یو آئی نے کل بھی غلط کو غلط کہا تھا آج بھی یہی کہتی ہے جے یو آئی کے کارکن غلط کو غلط کہتے کبھی نہیں تھکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ کارکنوں کے ہاتھ میں پرچم نبویؐ ہے، ہاتھ کٹ بھی جائیں تو اس پرچم کو نیچے نہیں ہونے دینا بلوچستان کی سرزمین سے یہ تحریک اٹھی ہے جو پورے ملک تک جائے گی اس جعلی حکومت کو اقتدار میں نہیں رہنے دیں گے ۔جمعیت علماء اسلام کو ہرانے کیلئے کتنے پیسے دیئے گئے ہیں آج بھی ملک کی حفاظت مدارس کررہے ہیں ہم نے ملک کی مفاد کو سامنے رکھ کر سیاست کی ہے ۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ میرے آباؤاجداد نے جرات اور بہادری کا درس دیا ہے بزدلی کی سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 75 سال گزرنے سے ملک میں اسلام نظر نہیں آرہاہے ملک کو ایک غیر محفوظ ریاست بنایا جارہاہے 75 سال سے ملک میں جمہوریت نظر نہیں آرہی ہے ملک میں سپریم کورٹ کے ذریعے قادیانویوں کو مسلم قرار دینے کی کو شش کی جارہی ہے، تیس سال تک افغانوں کا قتل عام کیا گیا ہے ہم نے امریکہ کے ناجائز قبضہ کو مسترد کرتے ہوئے افغانستان کو آزاد کرایا یہودیوں نے مسلمانوں کا قتل کیا انسانی حقوق کی پامالی کی ،امریکی میرے پاس آئے اور افغانستان میں انسانی حقوق کی پامالی کی بات کی عراق میں جو مسلمان قتل ہو رہے ہیں انکے بارے میں بات نہیں کی انکو شرم نہیں آئی، پاکستان میں جمہوریت کا قتل کرنے والا بھی یہی امریکہ ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں