شہید یوسف عزیز مگسی کی جدوجہد بلوچ نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے، مشترکہ بیان

منگل 31 مئی 2022 13:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2022ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے رہنما غلام مصطفی مگسی ،لیاقت علی کھیاز ی، ابوبکرخان لانگو ،یوسف عزیز مگسی ،یونٹ کے جنرل سیکرٹری دولت خان مگسی ،ضلعی کونسلران سمندرخان مگسی ،ملک ریاض احمد مگسی، محمد صالح رند نے اپنے مشترکہ بیان میں شہید نواب یوسف عزیز مگسی کو انکے 87 ویں برسی کے موقعے پر خراج عقیدت پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ شہید یوسف عزیز مگسی کی جدوجہد بلوچ نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے، شہید یوسف عزیز مگسی بلوچ سرزمین کے ایک سچے سپوت ایک عظیم لیڈر تھے جوکہ علمی فکری نظریاتی سیاسی استاد تھے ،بلوچ قومی تحریک میں ان کی لازوال قربانیاں ہیں ، شھید یوسف عزیز مگسی کی شہادت بلوچ قوم بلوچستان کے لئےسیاسی اور نظریاتی جدوجہد میں ناقابل تلافی نقصان ہیں ایسے سچے اور نظریاتی سپوت صدیوں میں پیدا نہیں ہوتے ہیں،ان کے نظریاتی فکری دوست انکےعظیم افکار پرعمل پیرا ہیں ،یوسف عزیز مگسی جہد مسلسل پر یقین رکھنے والوں میں سے تھے،شہید یوسف عزیز مگسی وہ واحد عظیم بلوچ قومی رہنما تھے جس نے دوعالمی آل انڈیا بلوچ کانفرنس بلائیں۔

(جاری ہے)

31 مئی کے دن رہبر بلوچ قومی تحریک شہید نواب یوسف عزیز مگسی ہم سے جدا ہو ئےلیکن آج بھی وہ ہر بلوچ کے دل میں بستے ہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں