کوئٹہ اکرم خان ترین نے کوئٹہ کے حلقہ پی بی 43 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

Syed Shah Zeb Raza سید شاہ زیب رضا جمعہ 22 دسمبر 2023 16:41

کوئٹہ اکرم خان ترین نے کوئٹہ کے حلقہ پی بی 43 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 22 دسمبر 2023ء ) کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری، بلوچستان اسمبلی حلقہ پی بی 43 میں مختلف پارٹیوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں، اسی سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اکرم خان ترین نے حلقہ پی بی 43 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے اسے حوالے سے انکا بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ الیکشن ہونے جارہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ پاکستان کی عوام ہمیں ووٹ دے کر کامیاب کرے گی، پاکستان کی عوام کو پورا حق کے کہ اپنے نمائندے ووٹ کی طاقت سے چنین ، عوام کے ووٹ سے جیت کر عوام کی خدمت کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں